چوتھا روز: منہاج القرآن ویمن لیگ کا تنظیمی و تربیتی ٹریننگ کیمپ

MWL Organizational Training Camp 2018

تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے ویمن لیگ کے 5 روزہ تربیتی سیشن کے چوتھے روز خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن احیائے اسلام اور تجدید دین کی عالمگیر تحریک ہے، یہ تحریک دینی، سماجی، عائلی، انفرادی، اجتماعی امور و اقدار میں اسلامی تقاضوں کے مطابق اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہی ہے۔ تحریک منہاج القرآن شرق و غرب میں اپنے وسیع و عریض تنظیمی ڈھانچے کے ذریعے اسلام کا علمی، تحقیقی، اصلاحی، فلاحی پر امن پیغام امت مسلمہ اور بنی نوع انسانیت تک پہنچا رہی ہے، جسکے ثمرات نوجوان نسل کی طرف سے اسلام کی طرف تیزی سے بڑھتی ہوئی رغبت کی صورت میں سامنے آ رہے ہیں۔

اس موقع پر ڈاکٹر غزالہ حسن قادری، بریگیڈئیر (ر) محمد اقبال، مرکزی صدر ویمن لیگ فرح ناز، شاہدہ مغل، افنان بابر، راضیہ نوید، عائشہ مبشر و دیگر رہنماء شریک تھیں۔ تربیتی، تنظیمی اجلاس میں چاروں صوبوں بشمول آزاد کشمیر، گلگت بلتستان سے خواتین عہدیدار شریک ہیں۔

ڈاکٹر حسن محی الدین نے کہا کہ خواتین معاشرے کا جزو لاینفک ہیں، ایک صالح پاکیزہ معاشرے کے قیام میں خواتین کا کردار بنیادی حیثیت رکھتا ہے، اسلام کی نظر میں امر بالمعروف و نہی عن المنکر مرد و خواتین دونوں کا تقاضا ہے۔ موجودہ دور میں باطل طاقتوں اور گمراہ کن تحریکوں کے پراپیگنڈہ کے ذریعے مسلم خواتین کو اسلام کی عظیم روحانی، اخلاقی اور انقلابی اقدار سے دور کیا جا رہا ہے۔ اسلامی، نظریاتی عقائد کے خلاف مہمات کے انسداد کیلئے منہاج القرآن کے بانی و سر پرست ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ایک ہزار سے زائد تصانیف اور ہزاروں لیکچرز کے ذریعے امت مسلمہ کو گمراہ کن پروپیگنڈہ سے محفوظ رکھا ہے اسکے ساتھ ساتھ تحریک منہاج القرآن نے اصلاح احوال، احیائے اسلام، اتحاد امت اور امن عالم کیلئے اپنا فریضہ انجام دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے پر امن اور عشق مصطفی سے رچے ہوئے معاشرہ کی تشکیل کیلئے خواتین کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ مرکوز رکھی ہے، الحمدللہ خواتین کی تعلیم و تربیت کے بے مثال ادارے اس ضمن میں گھر گھر علم اور عشق مصطفی ﷺ کی روشنی کو عام کر رہے ہیں۔


ڈاکٹر غزالہ حسن قادری کا ویمن لیگ کے 5 روزہ تربیتی، تنظیمی چوتھے سیشن سے خطاب


MWL Organizational Training Camp 2018


فضہ حسین قادری کا ویمن لیگ کے 5 روزہ تربیتی، تنظیمی چوتھے سیشن سے خطاب


تبصرہ

Top