منہاج القرآن یوتھ لیگ یورپ کے صدر اویس اعجاز کا مرکزی سیکرٹریٹ لاہور کا دورہ

مورخہ: 08 مئی 2018ء


اویس اعجاز کا عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور اور دیگر عہدیداران کے ساتھ گروپ فوٹو

منہاج القرآن یوتھ لیگ یورپ کے صدر اویس اعجاز نے لاہور میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ، منہاج یونیورسٹی لاہور، آغوش کمپلیکس، تحفیظ القرآن انسٹی ٹیوٹ کا دورہ کیا جس میں انہوں نے فرید ملت ریسرچ انسٹیٹوٹ، نظامت امور خارجہ، منہاج ٹی وی، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور ایم ایس ایم کے دفتر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور، عوامی تحریک پنجاب کے صدر فیاض وڑائچ، عوامی تحریک پنجاب کے نائب صدر راجہ زاہد محمود، ڈائریکٹر امورخارجہ جی ایم ملک، پی ایس او ٹو قائد انقلاب قاضی فیض الاسلام، فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر محمد فاروق رانا، منہاج القرآن یوتھ لیگ کے صدر مظہر محمود علوی، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے سیکرٹری جنرل رانا تجمل حسین اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات کی۔

علاوہ ازیں انہوں نے منہاج یونیورسٹی لاہور کا بھی دورہ کیا جہاں ان کا استقبال رانا محمد تنویر نے کیا اور منہاج یونیورسٹی کا تفصیلی وزٹ کروایا۔ آغوش کمپلیکس اور تحفیظ القرآن انسٹیٹوٹ کے وزٹ کے دوران ان کی ملاقات پرنسپل تحفیظ القرآن محمد عباس نقشبندی اور اسٹیٹ آفیسر یاسر خان سے بھی ہوئی۔  صدر یوتھ لیگ یورپ نے حضرت پیر سیدنا طاہر علاؤالدین القادری الگیلانی رحمۃ اللہ علیہ کے مزار پر حاضری بھی دی۔


اویس اعجاز مینارۃ السلام (گوشہ درود) کے سامنے


اویس اعجاز کا ڈائریکٹر امورخارجہ جی ایم ملک کے ساتھ گروپ فوٹو


اویس اعجاز کا ڈائریکٹر فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ اور قاضی مدثر کے ساتھ گروپ فوٹو


اویس اعجاز کا منہاج القرآن یوتھ لیگ کے صدر اور دیگر عہدیداران کے ساتھ گروپ فوٹو


اویس اعجاز کا مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے عہدیداران کے ساتھ گروپ فوٹو


اویس اعجاز کا منہاج ٹی وی کے ڈائریکٹر احسن ارشاد اور دیگر عہدیداران کے ساتھ گروپ فوٹو

منہاج یونیورسٹی لاہور کا وزٹ

دربار غوثیہ پر حاضری

تحفیظ القرآن انسٹی ٹیوٹ کا وزٹ

تبصرہ

Top