سیالکوٹ: دروس عرفان القرآن میں علامہ غضنفر حسنین قادری کا خطاب

مورخہ: 26 مئی 2018ء

تحریک منہاج القرآن سیالکوٹ کے زیراہتمام سالانہ 5 روزہ درس عرفان القرآن کی چوتھی نشست میں علامہ غضنفر حسنین تونسوی نے خطاب کیا۔ انہوں نے ’’تسبیح کا حقیقی تصور‘‘ کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کائنات میں جو بھی اشیاء اور مخلوقات ہیں سب اللہ کی حمد و تسبیح کرتے ہیں۔ فقط اللہ اللہ کرنے سے اللہ کی تسبیح کا حق ادا نہیں ہوتا بلکہ اللہ کی تسبیح کا حق یہ ہے کہ بندہ مومن معاشرے کی بہتری کے لئے جدوجہد کرے۔ مظلوموں کو ان کا حق دلوانا اورحاجت مندوں کی حاجت روائی کرنا بھی اللہ کی حقیقی تسبیح ہے۔

درس عرفان القرآن میں محمد سلیم بٹ سرپرست تحریک منہاج القرآن،راشد محمود باجوہ راہنما تحریک منہاج القرآن، علامہ محمد شمیم شرور اور افضل قادری نے بھی خصوصی شرکت کی۔ اس پروگرام میں سیالکوٹ سے ہزاروں شرکاء مرد و خواتین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے احباب نے شرکت کی۔ آخر میں حافظ احتشام ناظم تحریک منہاج القرآن ضلع سیالکوٹ نے تمام شرکاء کی آمد پر شکریہ ادا کیا۔ سعید اقبال بلوچ، عثمان بٹ اور واحد فاروق نے پروگرام کے انتظامات میں اہم کردار ادا کیا۔ پروگرام کا اختتام دعائے خیر سے ہوا۔

رپورٹ: بلال علی

شعبہ نشر و اشاعت تحریک منہاج القرآن ضلع سیالکوٹ

تبصرہ

Top