شہر اعتکاف میں منہاج پبلی کیشنز کا بک اسٹال و سیل سنٹر

مورخہ: 06 جون 2018ء

تحریک منہاج القرآن کے شہر اعتکاف 2018ء میں حسب سابق منہاج پبلی کشنز کا بک اسٹال اور سیل سنٹر لگایا گیا ہے، جہاں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی مطبوعہ کتب 50 فیصد خصوصی رعائت کے ساتھ دستیاب ہیں۔ رمضان المبارک کے موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی نئی شائع ہونے والی کتب بھی معتکفین کی دل چسپی کا مرکز ہیں۔

کتابوں کے ساتھ ساتھ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ویڈیو خطابات کی سی ڈیز اور ڈی وی ڈیز بھی سیل سنٹر پر دستیاب ہیں۔ خطابات کی سی ڈیز صرف 5 روپے فی سی ڈی کی انتہائی رعائتی قیمت پر فروخت کی جا رہی ہے جبکہ ڈی وی ڈی کی قیمت صرف 10 روپے ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے مقبول عام کیٹیگری کے پرانے خطابات کی بھی بھرپور سیل جاری ہے۔

منہاج القرآن سیل سنٹر کا عملہ محمد سعید شاہ کی نگرانی کام کر رہا ہے، آغوش بلڈنگ کے اندر سجے سیل سنٹر و سٹال پوائنٹ پر نمازی ٹوپیاں، عطریات، تسبیح سمیت معتکفین کی دلچسپسی کا دیگر اسلامک اسٹف بھی دستیاب ہے۔

تبصرہ

Top