قدوۃ الاولیاء سیدنا طاہرعلاءالدین القادری البغدادی الگیلانی کے یوم وصال پر 27 واں سالانہ عرس مبارک

مورخہ: 06 اگست 2018ء

تحریک منہاج القرآن کے روحانی سرپرست نقیب الاشراف، شہزاد غوث الوریٰ سیدنا طاہر علاءالدین القادری البغدادی الگیلانی کے یوم وصال پر 27 واں سالانہ مبارک عرس 6 اگست 2018ء کو دربار غوثیہ ٹاون شپ لاہور میں ہوا۔ عرس تقریبات کا آغاز شہزادہء غوث الوریٰ جگر گوشہ قدوۃ الاولیاء پیر السید محمود محی الدین القادری الگیلانی نے کیا۔ اس موقع پر مزار کو عرق گلاب سے غسل دیا گیا، چارد چڑھائی گئی اور فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

عرس تقریبات میں تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور کی قیادت میں مرکزی قائدین و سٹاف ممبران اور کارکنان نے بھی شرکت کی۔ بزم قادریہ پاکستان سمیت دنیا بھر سے مریدین و معتقدین کی بڑی تعداد بھی عرس تقریبات میں شریک ہوئی۔ ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور اور مرکزی قائدین کے وفد نے بھی مزار پر چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

مزار کے احاطہ میں مرکزی پروگرام اور محفل نعت ہوئی، جس میں ملک پاکستان کے نامور نعت خوانوں نے ثناء خوانی کی۔ محفل کا اختتام سیدنا محمود محی الدین القادری الگیلانی البغدادی کی دعا سے ہوا۔

تبصرہ

Top