گوشہ درود کی ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

مورخہ: 04 اگست 2018ء

تحریک منہاج القرآن کے مرکزی گوشہ درود کی ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ماہ اگست کا پروگرام 4 اگست کو منعقد ہوا۔ ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، گوشہ درود کے مربی سید مشرف شاہ، تحریک منہاج القرآن لاہور کے امیر حافظ غلام فرید اور دیگر مرکزی قائدین بھی مجلس میں شریک ہوئے۔ لاہور اورر گردونواح سے مرد و خواتین نے بھی محفل میں شرکت کی۔

پروگرام کا آغاز نماز عشاء کے بعد تلاوت قرآن مجید سے ہوا، جس کے بعد نعت خوانی شروع ہوئی۔ نعت خوانی کے بعد گوشہ درود میں ماہانہ پڑھے جانے والے درود پاک کی رپورٹ پیش کی گئی، جس کے مطابق ماہ جولائی میں گوشہ درود کا پڑھا جانے والا درود پاک 7 ارب 49 کروڑ 64 لاکھ 80 ہزار اور 227 ہے۔ مجموعی طور پر اب تک 2 کھرب 9 کروڑ 34 لاکھ 21 ہزار اور 358 بار درود پاک پڑھا جا چکا ہے۔

روحانی محفل کا اختتام دعا سے ہوا۔

تبصرہ

Top