تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں پرچم کشائی کی تقریب، ملکی سلامتی کیلئے دعائیں

مورخہ: 14 اگست 2018ء

مؤرخہ 14 اگست 2018ء کو تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں یوم آزادی کی خصوصی تقریب منعقد ہوئی، پرچم کشائی کی گئی اور ملکی خوشحالی اور استحکام کیلئے دعا کی گئی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ یوم آزادی نہ منانے کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان کے بیان پر ہمارے شدید تحفظات ہیں۔ مولانا معافی مانگیں اور اپوزیشن جماعتیں اس بیان پر مولانا سے باز پرس کریں۔ پاکستان لاکھوں قربانیاں دے کر حاصل کیا گیا، آزادی اللہ کی بیش قدر نعمت ہے۔ ملک و قوم کی آزادی اور خودمختاری ذات، جماعت سے بالاتر ہوتی ہے، ایک شکست سے ملک کے خلاف بیان بازی کرنیوالے ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے، اس بیان کے بعد با امر مجبوری ہمیں تاریخ تحریک پاکستان سے رجوع کرنا پڑے گا اور یہ دیکھنا پڑے گا کہ وہ کون لوگ تھے جنہوں نے آزاد پاکستان کی جدوجہد کی مخالفت کی اور آج بھی ان کی اولادوں کے فکری نقطہ نظر میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، پاکستان شہدا کی امانت ہے جسے پاکستان کی آزادی قبول نہیں وہ کسی اور ملک چلے جائیں، پاکستان کے عوام ملک کے خلاف کسی قسم کی کوئی دہشتگردی قبول نہیں کرینگے۔ اپوزیشن کی تمام بڑی جماعتوں کو مولانا کے اس بیان پر اپنی پوزیشن واضح کرنا پڑے گی۔

تقریب میں بریگیڈئر (ر) اقبال احمد خان، جی ایم ملک، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی، رفیق نجم، سہیل احمد رضا، راجہ زاہد محمود، شہزاد رسول، حافظ غلام فرید، اشتیاق حنیف مغل، ملک شمیم نمبردار، میاں حنیف، عنصر محمود، و دیگر رہنماء کارکنان نے شرکت کی۔

تبصرہ

Top