ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی ﷺ - اکتوبر 2018

تحریک منہاج القرآن کے گوشہ درود کی مجلس ختم الصلوۃ علی النبی صلی اللہ وآلہ وسلم کا ماہانہ پروگرام 13 اکتوبر 2018ء کو مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ جس میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین، علماء کونسل کے رہنماوں اور گوشہ درود کے گوشہ نشینوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر لاہور بھر سے لوگوں کی کثیر تعداد بھی پروگرام میں شریک ہوئی۔

مجلس ختم الصلوۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں علامہ فرحت حسین شاہ نے خطاب کیا۔ منہاج نعت کونسل اور دیگر نعت خواں حضرات نے ثناء خوانی کی۔ اس موقع پر گوشہ درود کی رپورٹ بھی پیش کی گئی۔ گوشہ درود کی مجلس کا باقاعدہ اختتام دعاء سے ہوا، جس میں مرحومین کے لیے ایصال ثواب بھی کیا گیا۔

تبصرہ

Top