ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور کے بھائی کے انتقال پر تعزیتی اجلاس

تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ و سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور کے بڑے بھائی جسٹس ریٹائرڈ جاوید نواز گنڈاپور کے انتقال پر تعزیتی اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا، اس موقع پر قائد تحریک ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور سے دلی دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے تعزیتی اجلاس میں خصوصی دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العزت مرحوم کے درجات بلند کرے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔

اجلاس میں تحریک منہاج القرآن و پاکستان عوامی تحریک کے قائدین نے شرکت کی۔ عوامی تحریک کے سینئر مرکزی رہنماؤں بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان، رفیق نجم، جی ایم ملک، احمد نواز انجم، سردار شاکر مزاری، رانا محمد ادریس، علامہ فرحت حسین شاہ، ڈائریکٹر فرید ملت ریسرچ انسٹیٹیوٹ رانا محمد فاروق، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی، شہزاد رسول، سہیل احمد رضا مظہر محمود علوی، عرفان یوسف نے جاوید نواز گنڈاپور کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اور مرحوم کی بخشش کے لیے دعا کی۔

تبصرہ

Top