اوکاڑہ تحریکِ منہاج القرآن کے زیراہتمام درس عرفان القرآن، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ویڈیو خطاب
تحریک منہاج القرآن اوکاڑہ کے زیرانتظام چھ روزہ دروس عرفان القرآن کی آخری نشست سے حضور شیخ الاسلام و المسلمین پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا (عقیدہ اہلست وشان سیدۃ کائنات سلام اللہ علیہا وشان صدیق اکبررضی اللہ عنہ) کے موضوع پرخصوصی خطاب دکھایا گیا۔
پروگرام میں پیر سید نبیل الرحمن شاہ بخاری نقشبندی مدظہ العالی صاحب سجادہ نشین آستانہ عالیہ حضرت کرمانوالہ شریف نے خصوصی شرکت کی اور اختتامی دعا کی۔ پروگرام میں علما، مشائخ، تاجر برادری، سیاسی، سماجی شخصیات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
تبصرہ