منہاج یونیورسٹی لاہور کی انٹرنیشنل کانفرنس میں منہاج پبلی کیشنز کا اسٹال

منہاج یونیورسٹی لاہور میں انٹرنیشنل کانفرنس ’’سماجی ذمہ داریوں کے حوالے سے مذاہب عالم کا کردار‘‘ کے موقع پر منہاج القرآن پبلی کیشنز نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی کتب کا اسٹال لگایا۔

دو روزہ کانفرنس میں شریک وفود، معزز مہمانوں، اسکالرز اور مقالہ نگاروں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی کتب کے اسٹال کا وزٹ کیا۔ کانفرنس کے پہلے روز وفاقی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر نورالحق قادری نے کانفرنس میں شرکت کے بعد اسٹال کو دیکھا اور یہاں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی کتب میں دل چسپی ظاہر کی۔ اس موقع پر ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، سہیل احمد رضا اور شہزاد رسول قادری بھی ان کے ساتھ تھے۔

انٹرنیشنل کانفرنس کے اختتامی سیشن میں اسکالرز، محققین، دانشور مقالہ نگاروں دیگر شرکاء نے بھی اسٹال کا وزٹ کیا۔ بیرون ممالک سے آنے والے معزز مہمانوں کیساتھ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری بھی موجود تھے۔ اس موقع پر انہوں نے منہاج القرآن پبلی کیشنز کے اسٹال پر موجود اپنی کتب اور ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سینکڑوں کتب اور ہزاروں خطابات کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔

تبصرہ

Top