منہاج یونیورسٹی لاہور کی انٹرنیشنل کانفرنس میں شریک اسکالرز کا مرکزی سیکرٹریٹ کا وزٹ

منہاج یونیورسٹی لاہور کی دو روزہ عالمی کانفرنس ’’سماجی ذمہ داریوں کے حوالے سے مذاہب عالم کا کردار‘‘ میں شریک غیر ملکی مہمانوں کے وفد نے تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا۔ صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری اور ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے غیر ملکی مہمانوں کو وزٹ کرایا۔ اس موقع پر انہوں نے تحریک منہاج القرآن کے مختلف شعبہ جات کے دفاتر، گوشہ درود اور فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کو دیکھا۔

فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں ڈائریکٹر محمد فاروق رانا نے انہیں خوش آمدید کہا۔ معزز مہمانوں نے یہاں لائبریری میں اسلامی تاریخ پر قدیم ترین اور امہات الکتب بھی گہری دل چسپی سے دیکھیں۔ مرکزی سیکرٹریٹ میں وزٹ کے دوران مہمانوں نے میڈیا آفس کا دورہ بھی کیا۔ گوشہ درود میں گوشہ نشینوں سے ملاقات اور دعا بھی کی۔ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری اور ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے معزز مہمانوں کو تحریک کی ورکنگ کے طریقہ کار اور عالمی سماجی و فلاحی نیٹ ورک کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔

گوشہ درود

فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ

مرکزی سیکرٹریٹ

تبصرہ

Top