چئیرمین سپریم کونسل دورہ یورپ کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

چئیرمین سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری یورپ کے تنظیمی دورہ کے بعد پاکستان پہنچ گئے۔ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ و سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور، سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی، امیر تحریک لاہور حافظ غلام فرید، ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سید امجد علی شاہ، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز شہزاد رسول، حاجی محمد اسحاق، حاجی فرخ و دیگر راہنماؤں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

تبصرہ

Top