ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی مزار اقبال پر حاضری، پھولوں کی چادر چڑھائی

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر، منہاج یونیورسٹی لاہور کے ڈپٹی چیئرمین ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے حکیم الامت علامہ محمد اقبال رحمۃ اللہ علیہ کے یوم پیدائش پر ان کے مزار حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور ملک وقوم کی سلامتی کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر جاوید اقبال قادری، سہیل احمد رضا ودیگر موجود تھے۔

مزار اقبال پر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے پھولوں کی چادر چڑھانے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العزت جب کسی قوم پر اپنی نعمتیں نچھاور کرنے کا ارادہ کرتا ہے تو اس مسائل زدہ قوم میں علامہ اقبال رحمۃ اللہ علیہ جیسی شہ دماغ شخصیات پیدا کر دیتا ہے۔ آج 22 کروڑ اہل پاکستان کی آزادی حکیم الامت کے وژن کی مرہون منت ہے، حکیم الامت کے خواب میں تعبیر کے رنگ عظیم قائد محمد علی رحمۃ اللہ علیہ جناح نے بھرے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان عظیم لیڈرز کی محنت اور بے مثال قربانیوں کے نتیجے میں معرض وجود میں آیا، تشکیل پاکستان کی بنیادوں میں شہداء کا خون ہے یہ ملک قیامت تک کے لیے قائم ودائم رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکیم الامت رحمۃ اللہ علیہ کے فکر و فلسفہ پر مبنی شعری اثاثہ، اجتہادی تحقیق، معاشی روڈ میپ میں امت کا اتحاد، یکجہتی اور خوشحالی پنہاں ہے۔

تبصرہ

Top