منہاج القرآن کے ڈائریکٹر ایڈمن جواد حامد کی والدہ مرحومہ کی قل خوانی، ڈاکٹر طاہرالقادری نے دعا کرائی

تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کے ڈائریکٹر ایڈمن اور سانحہ ماڈل ٹاون کیس کے مستغیث جواد حامد کی والدہ مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے قل خوانی کا پروگرام مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ قل خوانی میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خصوصی شرکت کی اور دعا کرائی۔ چئیرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، تحریک منہاج القرأن کے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، جواد حامد اور ان کے فیملی ممبران، مرکزی سیکرٹریٹ کی نظامتوں کے سربراہان، مرکزی سٹاف و کارکنان نے بھی قل خوانی میں شرکت کی۔

پروگرام میں قاری اللہ بخش نقشبندی اور قاری نور احمد نے تلاوت قرآن کی سعادت حاصل کی جبکہ محمد افضل نوشاہی نے نعت خوانی کی۔ پروگرام میں ختم پاک بھی پڑھا گیا۔ آخر میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے مرحومہ کی بلندی درجات کے لیے خصوصی دعا کرائی۔

تبصرہ

Top