شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے مولانا طارق جمیل کی ملاقات

قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے ان کی رہائش گاہ پر معروف عالم دین مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل نے ملاقات کی اور انہیں 5 ہزار موضوعات اور 8 جلدوں پر مشتمل جامع قرآنی انسائیکلو پیڈیا تالیف کرنے پر مبارکباد دی۔ مولانا طارق جمیل نے کہا کہ انسائیکلوپیڈیا کی تقریب رونمائی میں شرکت کا دعوت نامہ مل گیا تھا مگر پہلے سے طے شدہ مصروفیت کی وجہ سے شریک نہ ہو سکا۔ مولانا طارق جمیل نے ڈاکٹر طاہرالقادری کو علوم قرآن و سنت پر علمی تحقیقی کتب تحریر کرنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا علمی کام عالم اسلام اور انسانیت کی خدمت ہے۔

ڈاکٹر طاہرالقادری نے رہائش گاہ پر تشریف لانے اور ملاقات کے لئے آنے پر شکریہ ادا کیا۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے رواں سال شائع ہونے والی کتب کے بارے میں بتایا اور کہا کہ پاکستان اور عالم اسلام کا مستقبل کتاب اور علم سے جڑا ہے۔ فکری تنگ نظری اور ہر قسم کی انتہاپسندی فرقہ واریت سے نجات کے لئے مصادر علم قرآن وحدیث کے گہرے مطالعہ اور مشاہدہ کی طرف پلٹنا ہو گا۔ ملاقات میں ڈاکٹر حسین محی الدین ڈاکٹر فیاض رانجھا، ڈائریکٹر فرید ملت ریسرچ انسٹیٹیوٹ فاروق رانا، نور اللہ صدیقی، شاہد لطیف، راجہ زاہد ودیگر راہنما موجود تھے۔

تبصرہ

Top