ایم فل اور پی ایچ ڈی سکالرز کی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کیساتھ علمی نشست

کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز منہاج یونیورسٹی لاہور کے زیراہتمام ایم فل اور پی ایچ ڈی سکالرز کی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے ساتھ خصوصی علمی و فکری نشست کا اہتمام ہوا۔ نشست میں ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی، پرنسپل شریعہ کالج ڈاکٹر محمد خان، حاجی محمد ارشد، حاجی محمد امین، رانا محمد شکیل اور شاہد لطیف نے خصوصی شرکت کی۔

قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علم کے لیے دل کی صفائی ضروری ہے، جہاں اخلاص اور اخلاق ہو گا وہاں علم نافع ہو گا، جو بات دل سے نکلتی ہے وہ اثر رکھتی ہے اور جو بات محض زبان سے نکلے وہ زبان تک ہی رہتی ہے۔

انہوں نے نوجوان سکالرز سے کہا کہ محنت اور تحقیق کو اپنا شعار بنائیں، تحقیق کے بغیر کوئی بات نہ کریں، علمائے کرام اور سکالرز کی ذمہ داری ہے کہ وہ ٹوٹے ہوئے دلوں کو جوڑیں، بکھرے ہوئے کو اکٹھا کریں، ہر قسم کے شر ،تقسیم اور تفرقے کو علم اور ڈائیلاگ سے ختم کریں، محنت اور تحقیق کو اپنا شعار بنائیں، اخلاق اور ادب کا دامن کسی بھی مرحلہ پر ہاتھ سے نہ جانے دیں، ڈگری حاصل کرنے کا نام علم نہیں بلکہ ڈگری علم کے حصول کی پہلی سیڑھی ہے۔

تبصرہ

Top