ڈاکٹر طاہرالقادری کا وفاقی وزیر ڈاکٹر نور الحق قادری کے والد گرامی پیر شیخ گل صاحب قادری کے انتقال پر اظہار تعزیت

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ڈاکٹر نور الحق قادری (وفاقی وزیر برائے مذہبی امور) کے والد گرامی حضرت پیر شیخ گل صاحب قادری کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ رب العزت انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور انکے پسماندگان اور ان سے محبت کرنیوالوں کو صبر جمیل عطا کرے۔

دریں اثناء چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور، ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا، علامہ سید فرحت حسین شاہ، علامہ امداداللہ خان، علامہ میر آصف اکبر، بشارت جسپال، فیاض وڑائچ، جی ایم ملک، نور اللہ صدیقی و دیگر رہنماؤں نے ڈاکٹر نور الحق قادری کے والد گرامی کے انتقال پر دلی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔

تبصرہ

Top