منہاج القرآن کی مرکزی نظامت تربیت کے نئے دفتر کی افتتاحی تقریب

نظامت تربیت کے دفتر کی افتتاحی تقریب

چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج القرآن کے نظامت دعوت کے نئے دفتر کا افتتاح کر دیا۔ افتتاحی تقریب 4 فروری 2019ء کو منعقد ہوئی، اس موقع پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے فیتہ کاٹ کر نئے آفس کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور، بریگیڈیئر ر اقبال احمد خاں، جی ایم ملک، علامہ رانا محمد ادریس، محمد فاروق رانا، علامہ غلام مرتضیٰ علوی، پروفیسر سلیم احمد، نوراللہ صدیقی، فرح ناز، عدنان جاوید، رانا محمد فاروق، محمد ثناء اللہ، میجر ر خان محمد، پرنسپل شریعہ کالج ممتاز الحسن باروی. سہیل احمد رضا اور دیگر قائدین بھی موجود تھے۔

افتتاحی تقریب میں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ دعوت و تربیت کا جدید، مربوط اور منظم نظام ہی منہاج القرآن کا طرہ امتیاز ہے، اس نظام کی وجہ سے منہاج القرآن اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی فکر آئندہ نسلوں تک پہنچ رہی ہے۔

تقریب میں حافظ محمد سعید رضا بغدادی نے کہا کہ نظامت تربیت شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے تربیتی نظریاتی ویثزن کی روشنی میں قرآن وحدیث کے علوم کے فروغ اور تفہیم پر اپنا دینی خدمت کا کام آگے بڑھا رہی ہے۔ نظامت تربیت کے آئندہ کے اہداف کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ نظریاتی، اخلاقی روحانی تربیت کے بغیر علمی دینی تحریکیں نتیجہ خیز نہیں ہو سکتیں۔ تحریکی زندگی میں جدید نصاب اور نئی ٹیکنیکس کے استعمال کا مرکزی کردار ہوتا ہے۔ جدید ٹیکنیکس کا ذمہ دارانہ استعمال نوجوانوں کی کردار سازی کے لیے اہم ہے۔ اس سلسلہ میں ہم مختلف تربیتی پروگرامز کے اجراء، تکمیل اور سرٹیفیکیشن کا آغاز کر رہے ہیں۔ معلمین اور معلمات کے تربیتی کورسز ملک بھر میں کامیابی کے ساتھ جاری ہیں۔

تقریب میں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، خرم نواز گنڈا پور، بریگیڈیئر ر اقبال احمد خاں نے اچھی کارکردگی کے مظاہرہ پر نظامت تربیت کے اسکالرز کو لیپ ٹاپ بھی دئیے اور تمام اسکالرز کو قرآنی انسائیکلو پیڈیا کا 8 جلدوں پر مشتمل سیٹ بھی تحفہ میں دیا گیا۔

آخر میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سالگرہ کی مناسبت سے قائد ڈے کا کیک بھی کاٹا گیا جبکہ تقریب کا اختتام دعا سے ہوا۔

نظامت تربیت کے دفتر کی افتتاحی تقریب

نظامت تربیت کے دفتر کی افتتاحی تقریب

نظامت تربیت کے دفتر کی افتتاحی تقریب

نظامت تربیت کے دفتر کی افتتاحی تقریب

نظامت تربیت کے دفتر کی افتتاحی تقریب

نظامت تربیت کے دفتر کی افتتاحی تقریب

نظامت تربیت کے دفتر کی افتتاحی تقریب

تبصرہ

Top