آغوش کمپلیکس کے سکیورٹی انچارج یاسر خان کی زوجہ محترمہ انتقال کر گئیں

آغوش کمپلیکس کے یاسر خان کی اہلیہ کا انتقال

تحریک منہاج القرآن کے مرکزی آغوش کمپلیکس ٹاون شپ میں سکیورٹی انچارج یاسر خان کی زوجہ محترمہ انتقال کر گئیں، اناللہ وانا الیہ راجعون۔

مرحومہ کی نماز جنازہ 10 فروری 2019ء کو مرکزی سیکرٹریٹ میں ادا کی گئی، ڈاکٹر حسن محی الدین قادری (چئیرمین سپریم کونسل منہاج القران انٹرنیشنل) نے نماز جنازہ پڑھائی۔ جنازہ میں ناظم اعلی تحریک منہاج القران خرم نواز گنڈاپور، جی ایم ملک، سید امجد علی شاہ، راجہ زاہد محمود، میاں محمد عباس نقشبندی، تحریک منہاج القرآن کے قائدین و اسٹاف ممبران اور کارکنوں نے بھی شرکت کی۔ جنازہ کے بعد ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے دعا کرائی اور یاسر خان سے تعزیت بھی کی۔

دریں اثناء شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے بھی یاسر خان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کی بلندی درجات کے لیے دعا کی ہے۔

آغوش کمپلیکس کے یاسر خان کی اہلیہ کا انتقال

آغوش کمپلیکس کے یاسر خان کی اہلیہ کا انتقال

تبصرہ

Top