گوشہ درود کی ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی ﷺ

مورخہ: 02 مارچ 2019ء

گوشہ درود کی مجلس ختم الصلوۃ علی النبی

تحریک منہاج القرآن کے روحانی مرکز گوشہ درود کی مجلس ختم الصلوٰۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ماہانہ پروگرام 2 مارچ 2019ء کو مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ پروگرام میں پاکستان عوامی تحریک کے رہنماء راجہ زاہد محمود، نظامت دعوت کے ناظم ملک اعجاز قادری، ناظم دعوت رانا حاجی نفیس قادری، گوشہ درود کے خادم سید مشرف علی شاہ اور گوشہ نشین اسٹیج پر موجود تھے۔ لاہور بھر سے تحریک منہاج القرآن کے رفقاء و کارکنان سمیت لوگوں کی بڑی تعداد پروگرام میں شریک ہوئی۔

پروگرام کا آغاز شب 9 بجے تلاوت و نعت سے ہوا، جس کے بعد ثناء خوانی ہوئی۔ مختلف نعت خوانوں نے نعت خوانی کر کے روحانی محفل کا ذوق دوبالا کیا۔ پروگرام میں اجتماعی طور پر گوشہ درود کے اووراد بھی کیے گئے۔

محفل میں علامہ ظہیر احمد نقشبندی نے خطاب کیا۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے درود پاک پڑھنے کی اہمیت اور تحریک منہاج القرآن کا کردار کے حوالے سے گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن نے درود پاک پڑھنے کو جس قدر فروغ دیا، وہ ایک منفرد عمل ہے۔ اس حوالے سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا نام ہمیشہ زندہ و تابندہ رہے گا، جنہوں نے گوشہ درود کی بنیاد رکھی۔ الحمدللہ آج دنیا بھر سے گوشہ درود میں منسلک ہیں اور منہاج القرآن کے مرکز پر بلا ناغہ و بلاوقفہ درود پاک پڑھا جا رہا ہے۔

آخر میں دعا کیساتھ محفل کا باقاعدہ اختتام ہوا۔

گوشہ درود کی مجلس ختم الصلوۃ علی النبی

گوشہ درود کی مجلس ختم الصلوۃ علی النبی

گوشہ درود کی مجلس ختم الصلوۃ علی النبی

گوشہ درود کی مجلس ختم الصلوۃ علی النبی

گوشہ درود کی مجلس ختم الصلوۃ علی النبی

گوشہ درود کی مجلس ختم الصلوۃ علی النبی

تبصرہ

Top