شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے عمرہ ادا کر لیا

ڈاکٹر طاہرالقادری، عمرہ ادائیگی

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے عمرہ ادائیگی کی سعادت حاصل کر لی۔ آپ نے مکہ مکرمہ میں کعبۃ اللہ کا طواف کیا اور صفا مروہ میں سعی بھی کی۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، منہاج القرآن ویمن لیگ انٹرنیشنل کی صدر ڈاکٹر غزالہ حسن قادری نے بھی آپ کیساتھ عمرہ کی سعادت حاصل کی۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے عمرہ کی ادائیگی کے بعد ملک پاکستان کی سلامتی و ترقی اور امت مسلمہ کے استحکام و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی۔ مسجد نبوی حاضری کے بعد عمرہ کی ادائیگی کے لیے آپ 15 اپریل کو بذریعہ ٹرین مدینہ منورہ سے مکہ مکرمہ پہنچے تھے۔

ڈاکٹر طاہرالقادری، عمرہ ادائیگی

تبصرہ

Top