تحفیظ القرآن انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام عالمی قرآت کانفرنس

Qirat Conference

تحریک منہاج القرآن کے ذیلی ادارے منہاج انسٹیٹیوٹ آف قرآت اینڈ تحفیظ القرآن کے زیراہتمام انٹرنیشنل محفل حسن قرآت کا انعقاد کیا گیا جس میں افریقہ، تنزانیہ، مصر اور پاکستان کے بین الاقوامی شہرت یافتہ قراء حضرات نے اپنی مسحور کن تلاوت سے ماحول کو معطر کر دیا۔

محفل حسن قرآت میں علمائے کرام، اساتذہ، طلبا اور عوام الناس نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ نائب صدر تحریک منہاج القرآن بریگیڈئیر(ر) اقبال احمد خان، ڈائریکٹر آغوش کرنل (ر) مبشر، جی ایم ملک، ڈاکٹر ممتازالحسن باروی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی، سید امجد علی شاہ، راشد حمید کلیامی، جواد حامد، پرنسپل تحفیظ القرآن محمد عباس سمیت دیگر رہنماؤں نے محفل حسن قرآت میں خصوصی شرکت کی۔

افریقہ سے تعلق رکھنے والے قاری رجاء ایوب، قاری اللہ بخش نقشبندی، پروفیسر قاری محمد مشتاق انور، قاری ذیشان حنیف، قاری سید خالد حمید کاظمی سمیت نامور قراء نے خوبصورت آواز، ادب اور ترتیل کے ساتھ قرآن حکیم کی تلاوت کر کے سماں باندھ دیا۔

نائب صدر منہا ج القرآن بریگیڈئیر (ر) اقبال احمد خان نے محفل حسن قرآت کے انعقاد پر تحفیظ القرآن انتظامیہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ قرآن حکیم تخلیق کائنات کے اسرار ظاہر کرنے والا نسخہ ہے۔ امت مسلمہ کے عروج اور کامیابیوں کیلئے قرآن حکیم سے رہنمائی لینا ہوگی۔ قرآن کریم سے محبت ہی نجات کا راستہ ہے۔ قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے اللہ کریم کی تائید و نصرت سے قرآنی انسائیکلو پیڈیا تالیف کر کے ہر سطح کی علمی استعداد رکھنے والے افراد کیلئے قرآن کو پڑھنا اور سمجھنا آسان بنا دیا ہے۔

پرنسپل تحفیظ القرآن محمد عباس نے اپنے خطاب میں کہا کہ تحریک منہاج القرآن قرآن کے آفاقی پیغام کو عام کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ انٹرنیشنل محفل حسن قرآت میں دنیا کے نامور قراء نے قرآن حکیم کی روح پرور تلاوت کر کے حاضرین کے دلوں کو منور اور انہیں روحانی اور قلبی سکون فراہم کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام ایک مکمل دین ہے اور قرآن حکیم اللہ تعالیٰ کی وہ آخری کتاب ہے جس کی حفاظت کا ذمہ خود اللہ تعالیٰ نے اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قرآن پاک کی تلاوت ٹھہر ٹھہر کر خوبصورت انداز میں کرنی چاہیے، قرآن پاک اپنے پڑھنے والوں کے لیے قیامت کے دن سفارش کریگا۔ قرآن ایک سچی کتاب ہے اس کی تعلیمات پر عمل کرنے میں ہی نجات ہے۔

آخر میں پرنسپل تحفیظ القرآن انسٹی ٹیوٹ میاں محمد عباس نقشبندی نے کانفرنس کے شرکاء و مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔محفل حسن قرآت کے اختتام پر ملکی سلامتی اور خوشحالی کیلئے دعا کی گئی۔

Qirat Conference

Qirat Conference

Qirat Conference

Qirat Conference

Qirat Conference

Qirat Conference

Qirat Conference

Qirat Conference

Qirat Conference

Qirat Conference

Qirat Conference

Qirat Conference

Qirat Conference

تبصرہ

Top