ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا ہیومین رائٹس سوسائٹی آف پاکستان کی ایوارڈ تقریب میں خطاب

Human-Rights-Awards-Ceremony

تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے ہیومین رائٹس سوسائٹی آف پاکستان کے زیراہتمام منعقدہ تقریب میں خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔ ہیومن رائٹس سوسائٹی آف پاکستان کے زیراہتمام ایوارڈ تقسیم کرنے کی تقریب پرل کانٹی نیٹل ہوٹل لاہور میں 16 اکتوبر 2019ء کو منعقد ہوئی، تقریب میں ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کو مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی دعوت دی گئی۔

ایوارڈ تقریب میں ہیومن رائٹس سوسائٹی آف پاکستان کے سربراہ معروف قانون ڈاکٹر ایس ایم ظفر، ملک بھر سے نامور دانشور، صنعت کار، بینکار، اسکالرز، اسلامی بینکاری میں ماہرین علماء، ماہرین معیشت و ماہرین تعلیم اور وکلاء بھی شریک ہوئے، جن میں سابق وزیرتعلیم پنجاب میاں عمران مسعود، عیسائی رہنماء ڈاکٹر بشپ الیگزینڈر جان ملک، بیگم مہناز رفیع اور دیگر شامل تھے۔

اس موقع پرناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، نوراللہ صدیقی، منہاج القرآن پبلک ریلیشنز کے ڈائریکٹر شہزاد رسول، حاجی محمد اسحاق، شاہد لطیف، منہاج یونیورسٹی سے ڈاکٹر شاہد سرویا اور منہاج القرآن کے دیگر رہنماوں نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

Human-Rights-Awards-Ceremony

Human-Rights-Awards-Ceremony

Human-Rights-Awards-Ceremony

Human-Rights-Awards-Ceremony

Human-Rights-Awards-Ceremony

Human-Rights-Awards-Ceremony

Human-Rights-Awards-Ceremony

تبصرہ

Top