ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا ہری پور میں میلاد مصطفیٰﷺ کانفرنس سے خطاب

میلاد کانفرنس ہری پور

منہاج القرآن ہری پور ہزارہ کے زیراہتمام میلاد کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کائنات کی تمام بلندیاں تاجدارِ کائنات ﷺ کے مقام سے کمتر ہیں۔ انسانی عقل حضور سرورِ کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مقام و مرتبہ کے ادراک سے قاصر ہے، ہر ایک کی عزت اور تکریم میں حد کرو مگر جب رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ و سلم کی تعظیم و تکریم کی بات ہو تو پھر کوئی حدود و قیود نہیں۔

کانفرنس میں خرم نواز گنڈاپور ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن، نوراللہ صدیقی مرکزی سیکرٹری اطلاعات، راجہ زاہد محمود، ظفر اقبال خان، فیصل اقبال خان، مظہر محمود علوی، سلیم خان، راجہ شمیم انور اویسی، علامہ شفیق الرحمان قادری، حاجی غلام شبیر قادری، ڈاکٹر جہانگیر عباس، راجہ وقار، حاجی محمد ارشاد، میر احسن منیر، ام حبیبہ و دیگر مقامی قائدین، کارکنان اور اہل علاقہ مرد و خواتین کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

میلاد کانفرنس میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے بھی خطاب کیا۔

میلاد کانفرنس ہری پور

میلاد کانفرنس ہری پور

میلاد کانفرنس ہری پور

میلاد کانفرنس ہری پور

میلاد کانفرنس ہری پور

میلاد کانفرنس ہری پور

میلاد کانفرنس ہری پور

تبصرہ

Top