منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کی فرید ملت سکالرشپ ایوارڈ تقریب، فیصل آباد بورڈ میں اول پوزیشن ہولڈر کیلئے موٹر سائیکل کا تحفہ

منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام فرید ملت سکالر شپ ایوارڈ کی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی، تقریب میں صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں فیصل آباد بورڈ میں میٹرک کے امتحان میں منہاج القرآن کے تعلیمی ادارے کے طالبعلم عمیر شاہد کو پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر موٹر سائیکل کا تحفہ دیا گیا اور پانچویں پوزیشن حاصل کرنے والے محمد حنظلہ کو لیپ ٹاپ کا تحفہ دیا گیا۔

تقریب میں خرم نواز گنڈاپور، راشد حمید کلیامی، کرنل (ر) مبشر احمد، نوراللہ صدیقی، احسن شہزاد، سہیل رضا، پروفیسر رفیق سیال، سید امجد علی شاہ، سیف اللہ بھٹی، علی وقار، ناصر اقبال ایڈووکیٹ و دیگر نے شرکت کی۔

ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن کے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا خواب ہے کہ ہمارا تعلیمی نظام امام غزالی، مولائے روم، رازی،بوعلی سینا، جابر بن حیان اور قائد و اقبال جیسی نابغہ روزگار ہستیاں پیدا کرے۔

خرم نواز گنڈاپور نے اپنے خطاب میں کہا کہ جو قومیں آزادی کی نعمت سے محروم ہیں آزادی کی قدر ان سے پوچھیں۔ انہوں نے پوزیشن ہولڈر طلبا،طالبات اور اساتذہ کو مبارکباد دی۔

راشد حمید کلیامی نے اپنے خطاب میں کہا کہ منہاج القرآن کے تعلیمی ادارے تعلیم و تربیت کے ساتھ بچوں کو حلال، حرام کے بارے میں بھی بتاتے ہیں، ہم انہیں بتاتے ہیں کہ حلال کا ایک سو روپیہ حرام کے 100 روپے سے بڑا ہوتا ہے۔ حرام کا 100 روپیہ جلد ختم ہو جاتا ہے جبکہ حلال کے ایک سو روپے میں برکت ہوتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ منہاج ایجوکیشن سوسائٹی پاکستان کے زیراہتمام ملک بھر میں قائم 650 سکولوں میں 3 لاکھ سے زائد طلبا و طالبات زیر تعلیم ہیں جنھیں 10 ہزار سے زائد اعلیٰ تعلیم یافتہ اساتذہ زیور علم سے آراستہ کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن کے تعلیمی ادارے شرح خواندگی میں اضافہ کے ساتھ ساتھ پڑھے لکھے نوجوانوں کے لئے باعزت روزگار کا ذریعہ بھی ہیں۔

سٹیج سیکرٹری کے فرزانہ چودھری نے انجام دیئے، منہاج ایجوکیشن سوسائٹی پاکستان کی طرف سے لاہور زون کے 68 بچوں کو فرید ملت سکالر شپ ایوارڈ دیا گیا اور اعلیٰ تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ کو بھی انعامات اور ایوارڈز سے نوازا گیا۔

تقریب میں بچوں نے کشمیر کاز پر ٹیبلو پیش کیا، منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کی طرف سے ہونہار بچوں کو 8 لاکھ روپے سے زائد کے سکالر شپ دئیے گئے۔ ہونہار طلبہ کی مالی معاونت اور تعلیم کے فروغ کے لیے ہمدردانہ کردار ادا کرنے پر معروف کاروباری شخصیات شمشاد احمد صدیقی، عامر لطیف، حاجی محمد رفیق، تنویر احمد، محمد حسیب، چودھری غلام مرتضیٰ، حفیظ الرحمن خان کو بھی ایوارڈ سے نوازا گیا۔

ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے انعامات حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو مبارکباد دی،انہوں نے کہا کہ منہاج ایجوکیشن سوسائٹی اساتذہ کی جدید تربیت کے ساتھ طلبہ کو جدید نصاب سے بھی ہم آہنگ رکھتی ہے، انہوں نے کہا کہ ایم ای ایس کا شعبہ نصاب اپنے قیام سے اب تک 105 سے زائد کتب کی تدوین کرچکا ہے۔

Farid e Milat Award

Farid e Milat Award

Farid e Milat Award

Farid e Milat Award

Farid e Milat Award

Farid e Milat Award

Farid e Milat Award

Farid e Milat Award

Farid e Milat Award

Farid e Milat Award

Farid e Milat Award

Farid e Milat Award

تبصرہ

Top