آغوش آرفن کیئر ہوم کی گریجوایشن تقریب

تحریک منہاج القرآن کے فلاحی ادارہ آغوش آرفن کیئرہوم میں زیرتعلیم یتیم بچوں کی گریجوایشن تقریب 21 دسمبر 2019ء کو منعقد ہوئی، تقریب میں صوبائی وزیر محسن لغاری اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی اہلیہ بیگم پروین سرور چودھری مہمان خصوصی تھیں۔ تقریب میں صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، صوبائی وزیر محسن لغاری، جمشید چیمہ، مسرت چیمہ، خرم نواز گنڈاپور، نے بھی خصوصی شرکت کی۔

تقرہب میں ڈاکٹر محمد اسلم غوری، فضہ حسین قادری، کرنل (ر) مبشر اقبال، کرنل (ر) محمد احسن، کرنل (ر) وقاص، کرنل (ر) محمد فیصل، کرنل (ر) محمد احمد، جی ایم ملک، سید امجد علی شاہ، میاں محمد عباس نقشبندی، عمران ظفر بٹ، رومانہ مبشر، شاہد لطیف، شہزاد رسول، الطاف رندھاوا، حاجی محمد اسحاق، ڈاکٹر خرم شہزاد، فرحان جاوید، ڈاکٹر اسحاق بھٹی، طاہر بھٹی، نصراللہ خان، طارق حفیظ شیخ و دیگر نے شرکت کی۔

بیگم پروین سرور چودھری نے تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بے سہارا افراد کا ریاست سہارا ہوتی ہے، یتیم کی کفالت بہترین عبادت اور خدمت ہے۔ منہاج القرآن دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے بےمثال قومی، ملی و دینی خدمات انجام دے رہا ہے، اس پر میں ڈاکٹر طاہرالقادری اور چیئرمین آغوش آرفن کیئر ہوم کمپلیکس ڈاکٹر حسین محی الدین قادری مبارکباد کے مستحق ہیں۔

صوبائی وزیر محسن لغاری نے کہا کہ منہاج القرآن انسانیت کی خدمت میں پیش پیش ہے، بالخصوص تعلیم کے فروغ کے لیے ڈاکٹر طاہرالقادری اور ان کے تعلیمی اداروں کا کردار قابل تقلید ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یہ جان کر بےحد خوشی ہوئی ہے کہ آغوش آرفن کیئر ہوم میں یتیم بچے ایک اعلیٰ معیاری تعلیم کے حصول کے ساتھ ساتھ ایک معیاری زندگی بھی بسر کررہے ہیں، اس سے بڑھ کر کوئی انسانیت کی خدمت نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے ڈاکٹر طاہرالقادری کی علمی، تعلیمی اور دینی خدمات پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

پارلیمانی سیکرٹری مسرت جمشید چیمہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ تعلیم کے فروغ کے لیے ادارہ منہاج القرآن کی خدمات قابل تحسین ہیں، میں اکثر و بیشتر منہاج القرآن کی تقریبات میں شریک ہوتی رہتی ہوں، یہاں جدید اور قدیم علوم پڑھائے جاتے ہیں اور ایک بہترین باشعور، باکردار نسل پروان چڑھائی جارہی ہے۔ جمشید چیمہ نے بھی اپنے خطاب میں گریجوایشن کرنے والے طلبہ کو مبارکباد دی۔

صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے اپنے خطاب میں کہا کہ سوسائٹی کے بےسہارا افراد کے لیے آغوش آرفن کیئر ہوم کے دروازے کھلے ہیں۔ ہم کفالت، تعلیم اور تربیت تینوں پر فوکس کرتے ہیں، یہاں پر زیر تعلیم یتیم بچوں نے انگریزی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، اکنامکس کے شعبہ جات میں گریجوایشن کی، انہیں عملی زندگی میں بھی تعاون مہیا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف کاروباری، صنعتی ادارے روزگار کے مواقعوں میں یتیم بچوں کو بھی شامل کریں، اللہ کی خوشنودی کے لیے یہ ایک بہترین عمل اور خدمت ہے۔

تقریب میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بچوں میں لیپ ٹاپ اور شیلڈز تقسیم کی گئیں۔ آخر میں ڈاکٹرحسین محی الدین قادری نے تقریب کا حصہ بننے والے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

Graduation ceremony of Aghosh students held

تبصرہ

Top