گوشہ درود کی ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی ﷺ - جنوری 2020

Monthly Spiritual Gathering of Gosha-e-Durood

تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں گوشہ درود کی ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی ﷺ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے مرکزی ناظم دعوت علامہ رانا نفیس حسین قادری نے کہا ہے کہ اسلام انسانیت کی عظمت ووقار کا علمبردار ہے اور محافظ ہے، پرامن اور قانون پسند معاشرے کی تشکیل کیلئے اسلام کی تعلیمی، روحانی اقدار کا احیاء ناگزیر ہے۔

مجلس ختم الصلوۃ میں سید مشرف شاہ، علامہ رانا محمد ادریس، سید الطاف شاہ گیلانی، جواد حامد، علامہ رانا محمد نفیس قادری، مقصود احمد قادری، علامہ محمد لطیف مدنی، راجہ زاہد محمود، ایوب انصاری، باباغلام فرید، حافظ غلام فرید، اشتیاق حنیف مغل، قاری عثمان، شکیل احمد طاہر، محمد ثقلین رشید سمیت علماء، مشائخ قراء، نعت خواں حضرات اور عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔

علامہ رانا نفیس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام محض عبادات کا نام نہیں ہے، اسلام انسانی زندگی کے جملہ معمولات اور معاملات کے بارے میں رہنمائی فراہم کرتا ہے، انہوں نے کہا کہ یہ واحد الہامی دین ہے جو انسان کو سونے، اٹھنے، جاگنے، کاروبار کرنے، دوسروں کے ساتھ معاملات کرنے کی مکمل گائیڈ لائن فراہم کرتا ہے، انہوں نے کہا کہ بحیثیت مسلمان ہم فخر سے یہ دعویٰ کر سکتے ہیں کہ 14 سو سال کے بعد بھی اسلام کی تعلیمات قابل عمل اور ایک مکمل ضابطہ حیات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے دین اسلام کے اس پہلو کو قرآن و سنت کی روشنی میں نمایاں کیا جس کا تعلق انسان کے شب و روز کے معمولات اور معاملات سے ہے اور اس کی عملی شکل ان کے تالیف کردہ قرآنی انسائیکلوپیڈیا میں دیکھی جا سکتی ہے۔ قرآنی انسائیکلوپیڈیا کے مطالعہ سے یہ بات سامنے آتی ہے کہ زندگی کو درپیش کوئی معاملہ اور شعبہ ایسا نہیں ہے جس میں قرآن مجید انسانیت کو رہنمائی مہیا کرتا نظر نہیں آتا۔ انہوں نے کہا کہ آج مسلم امہ کا سب سے بڑا مسئلہ قرآن و سنت کے عمیق مطالعہ سے دوری ہے۔ ہم سنی سنائی دینی تعلیمات کی بیساکھیوں پر کھڑے ہیں اور یہیں سے غلط فہمیاں جنم لیتی ہیں۔ ہر مسلمان پر یہ لازم ہے کہ وہ باقاعدگی کیساتھ قرآن و سنت کا مطالعہ بھی کرے اور آیات ربانی کی تفہیم کے حوالے سے غور و فکر اور تدبر سے کام لے۔ تحریک منہاج القرآن کی جدوجہد ایک باعمل مسلمان کی تشکیل و تکمیل کیلئے ہے۔

Gosha-e-Durood Monthly spiritual gathering for January 2020 held

تبصرہ

Top