اینکر پرسن علی ممتاز کا دورہ آغوش، اپنے بیٹے کی سالگرہ یتیم بچوں کیساتھ منائی

سینئر اینکر پرسن و تجزیہ نگار علی ممتاز نے منہاج القرآن کے ادارہ آغوش آرفن کیئر ہوم کا وزٹ کیا اور اپنے بیٹے عبداللہ علی کی پہلی سالگرہ آغوش کے بچوں کیساتھ منائی۔ اس موقع پر علی ممتاز کے والد ممتاز حسن، والدہ محترمہ، دادا حسن عبداللہ اور ان کی اہلیہ بھی موجود تھیں۔

علی ممتاز نے اپنے بیٹے عبداللہ علی کی سالگرہ مناتے ہوئے آغوش کے تمام بچوں کیساتھ کیک کاٹا اور بچوں کو الگ الگ تحائف بھی دیئے۔

آغوش کے وزٹ کے دوران ڈائریکٹر آغوش آرفن کیئر ہوم کرنل ر مبشر نے علی ممتاز اور ان کی فیملی کو آغوش بارے مکمل بریفنگ دی۔ اس موقع پر علی ممتاز کے دادا نے آغوش آرفن کیئر ہوم کے حسن انتظام پر ادارہ آغوش اور منہاج القرآن کی تعریف کی۔ آغوش وزٹ کے دوران پرنسپل عمران ظفر، نوراللہ صدیقی، اور عین الحق بغدادی بھی یہاں موجود تھے۔

منہاج القرآن کے قائدین، آغوش کی انتظامیہ نے علی ممتاز کے اس اقدام کو نہایت سراہا۔ قائدین نے کہا کہ علی ممتاز نے اپنے بیٹے کی سالگرہ کسی فائیو سٹار ہوٹل کی بجائے یتیم بچوں کے ساتھ منائی، یہی اعلیٰ ترین انسانی اقدار کو زندہ کیا۔ یقیننا وہ احترام انسانیت اورخدمت خلق کے عظیم جذبہ سے سرشار ہیں۔

تبصرہ

Top