مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام محفل سماع ’’حیدریم‘‘

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 69 ویں سالگرہ پر محفل سماع ’’حیدریم‘‘ 15 فروری 2020ء کی شب منعقد ہوئی۔ محفل میں نوجوان قوال ذین ذوہیب اور ہنمواوں نے پرفارم کیا۔ محفل سماع ایم ایس ایم کی تین روزہ تقریبات ’’سٹوڈنٹ لیڈرز سبمٹ ‘‘ کا حصہ تھی۔ محفل سماع میں مرکزی ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، جواد حامد، پاکستان عوامی تحریک کے رہنما، ایم ایس ایم کے صدر عرفان یوسف اور دیگر مرکزی قائدین نے شرکت کی۔

ہفتہ کی شب رات گئے ختم ہونے والی محفل سماع میں زین ذوہب اور ہمنواوں نے شاندار پرفارم کیا۔ اس موقع پر ایم ایس ایم کے ملک بھر سے آنے والے شرکاء اور نوجوانوں نے محفل سماع میں بھرپور جوش و خروش سے شرکت کی۔

تبصرہ

Top