قائد ڈے پر منہاج کالج برائے خواتین کے ہفتہ تقریبات میں ’’مقابلہ حسن قرات و نعت‘‘ کا انعقاد

منہاج کالج برائے خواتین ٹاون شپ میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 69 ویں سالگرہ پر ہفتہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا، تقریبات کا آغاز مقابلہ حسن قرات و نعت سے ہوا، مقابلہ حسن و قرات میں ملک کے معروف قاری رفیق نقشبندی، نامور ثناء خواں الحاج محمد اختر حسین قریشی مہمان خصوصی تھے۔

تقریب میں منہاج القرآن کے نائب صدر برئگیڈئر ریٹائرڈ اقبال احمد خان، احمد نواز انجم، میاں محمد عباس نقشبندی، سینئر فیکلٹی ممبر پروفیسر محمد افضل کانجو، پرنسپل ثمر فاطمہ اور دیگر بھی موجود تھے۔

مقابلہ حسن قرآت کی جیوری میں قاری سید خالد حمید کاظمی، قاری بابر الازھری، قاریہ مریم تنویر جبکہ مقابلہ حسن نعت کی جیوری میں ڈاکٹر سرور صدیق، ظہیر بلالی اور بلال قریشی شامل تھے۔ آخر میں معزز مہانوں نے پوزیشن ہولڈر طالبات کو انعامات دیئے۔

تبصرہ

Top