شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 69 ویں سالگرہ پر سالانہ ’’دعائیہ تقریب و محفل سماع‘‘

Prayer Ceremony on Quaid Day 2020

بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 69ویں سالگرہ پر مرکزی سیکرٹریٹ میں ’’دعائیہ تقریب و محفل سماع‘‘ منعقد ہوئی، جس میں معروف قوال شیر علی و مہر علی اور ہمنواوں نے پرفارم کیا۔

تقریب میں منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، صوبائی وزیر مذہبی امور صاحبزادہ سعید الحسن شاہ، آستانہ عالیہ دربار بابا صاحب پاکپتن شریف سے دیوان احمد مسعود قادری، بیرسٹر عامر حسن، منہاج یونیورسٹی لاہور کے وائس چانسلر ڈاکٹر ساجد محمود، خرم نواز گنڈاپور اور علماء و مشائخ نے بھی شرکت کی۔

پروگرام کا آغاز تلاوت و محفل نعت سے ہوا۔ بعدازاں معروف نعت خواں الحاج شہباز قمر فریدی، محمد افضل نوشاہی، ہمزہ نوشاہی اور ظہیر بلالی برادران نے شیخ الاسلام کی سالگرہ کی مناسبت سے تحریکی ترانے اور اپنے کلام پیش کیے، جسے حاضرین نے بہت پسند کیا۔

ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے تمام معزز مہمانوں کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے استقبالیہ پیش کیا جبکہ ڈائریکٹر ایڈمن جواد حامد نے بھی اظہار خیال کیا۔

دعائیہ تقریب میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کینیڈا سے ویڈیو لنک کے ذریعے خصوصی گفتگو کی۔ آپ نے کہا کہ ہر انسان زندگی کے جس عہدے اور ترقی پر بھی پہنچ جائے، درحقیقت وہ ایک کارکن ہوتا ہے۔ ہر کارکن جب تک اپنی زندگی کو محنت و مقصد سے گزاراتا ہے اور حوصلہ و صبر کیساتھ مصائب، پریشانیوں کو برداشت کرتے ہوئے حالات کا مقابلہ کرتا ہے تو یہی اس کی کامیابی کی ضمانت بنتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دن کارکنوں کے لیے پیغام ہے کہ وہ زندگی کے جس مقام پر بھی ہیں، محنت، حوصلہ اور ثابت قدمی کو نہ چھوڑیں۔ یہی کامیابی زندگی گزارنے کا راز ہے۔

محفل سماع میں ملک پاکستان کے معروف درباری قوال الحاج شیر علی، مہر علی اور ہمنواوں نے اپنے مخصوص انداز میں قوالیاں پیش کیں۔ انہوں نے منقبت، مولا علی علیہ السلام کی شان میں منقبت، معروف درباری کلام اور شیخ الاسلام سے منسوب تحریکی کلام بھی پڑھے۔ اس موقع پر حاضرین نے نہایت جوش و خروش سے محفل سماع کو سنا اور قوالوں کو بھرپور داد دی۔

پروگرام کے آخر میں منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ پر کام کرنے والے سٹاف ممبران و قائدین میں بذریعہ قرعہ اندازی 2 عمرے کے ٹکٹ بھی دیئے گئے۔ اس موقع پر بذریعہ قرعہ اندازی فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے انچارج محمد جلیل اور نظامت تربیت سے محمد خلیل حنفی کا نام نکلا۔

تقریب میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 69 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ نقابت معروف کمپیئر وقاص علی خالد نے کی۔ آخر میں صاحبزادہ دیوان مسعود نے اختتامی دعا کرائی، اس موقع پر انہوں نے شیخ الاسلام کی صحت و سلامتی اور ملک پاکستان کی ترقی و سربلندی کے لیے بھی دعا کی گئی۔

Prayer Ceremony on Quaid Day 2020

Prayer Ceremony on Quaid Day 2020

Prayer Ceremony on Quaid Day 2020

Prayer Ceremony on Quaid Day 2020

Prayer Ceremony on Quaid Day 2020

Prayer Ceremony on Quaid Day 2020

Prayer Ceremony on Quaid Day 2020

Prayer Ceremony on Quaid Day 2020

Prayer Ceremony on Quaid Day 2020

Prayer Ceremony on Quaid Day 2020

Prayer Ceremony on Quaid Day 2020

Prayer Ceremony on Quaid Day 2020

Prayer Ceremony on Quaid Day 2020

Prayer Ceremony on Quaid Day 2020

تبصرہ

Top