اظہار تعزیت

تحریک منہاج القرآن کے روحانی سرپرست شہزادہ غوث الوریٰ قدوۃ الاولیا حضور پیر سیدنا طاہر علاؤ الدین القادری الگیلانی البغدادی کی پیاری شہزادی قضائے الہی سے اس دار فانی سے دار بقا کی طرف انتقال کر گئی ہیں۔ اناللہ و انا الیہ راجعون۔ اللہ جل مجدہ حضور نبی اکرم ﷺ کے طفیل سیدہ مرحومہ کی کامل مغفرت فرمائے اور اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ آمین

قابل احترام امی جان حضور، شہزادگان حضور قدوۃ الاولیا حضرت پیر السید محمود محی الدین القادری الگیلانی، حضرت پیر السید عبد القادر جمال الدین القادری الگیلانی، حضرت پیر السید محمد ضیاء الدین القادری الگیلانی کے ساتھ دل سے اظہار تعزیت کرتے ہیں جملہ ذمہ داران اور ارکان بزم قادریہ تحریک منہاج القرآن کو تلقین و تاکید کی جاتی ہے کہ سیدہ مرحومہ کے ایصال ثواب کےلئے محافل تلاوت قرآن و ذکر و درود کا اہتمام کریں۔ اللہ پاک سے دعا ہے کہ حضور سیدنا غوث الاعظم اور حضور قدوۃ الاولیا کے خانوادے کا سایہ ہمارے سروں پر تاقیامت قائم رکھے۔ (آمین)

حافظ محمد امین الدین قادری سرپرست بزم قادریہ، شہزاد رسول قادری چیف آرگنائزر، عابد بشیر قادری سیکرٹری جنرل، حاجی غلام مصطفی قادری، حاجی منظور حسین قادری، حاجی محمد سلیم قادری، حاجی محمد الیاس قادری، میاں ممتاز احمد قادری، حفیظ الرحمان چوہدری، حبیب الرحمان چوہدری، حاجی محمد ارشد مغل، حاجی احمد صادق، محمد عارف نیازی، علامہ نور حیات قادری، حاجی محمد اسلم، حاجی محمد فاروق، حاجی راحت حبیب، عامر رفیع، آفتاب احمد، علیم قادری، الطاف رندھاوا، اشرف گوندل، ثاقب بھٹی وغیرہ

تبصرہ

Top