شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا سجادہ نشین پیر سید منور حسین شاہ جماعتی کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

مورخہ: 13 مئی 2020ء

قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے سجادہ نشین پیر سید منور حسین شاہ جماعتی کی والدہ ماجدہ آپا سرکار کے انتقال پر ٹیلیفون پر اظہار تعزیت کیا ہے، شیخ الاسلام نے پوری خاندان جماعتیہ سے اس انتقال پُرملال پر دلی تعزیت کااظہار کیا ہے اور دعا کی کہ اللہ رب العزت آپا جی رحمۃ اللہ علیہا کے درجات بلند فرمائے، ان کی قبر کو جنت کے باغات میں سے ایک باغ بنائے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ عزم و ہمت سے برداشت کرنے کی توفیق عطاء فرمائے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمدطاہرالقادری نے ٹیلیفون پر تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ آپا جی حضرت امیر ملت ؒ کی اعلیٰ روایات کی امینہ تھیں اوران کی سخاوت و مہمان نوازی مشہورتھی، انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ ان کے اخروی درجات بلند فرمائے، انہیں اپنے مقربین و صالحین کی معیت میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے۔

تبصرہ

Top