شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا مفتی محمد نعیم کے انتقال پر دلی افسوس کا اظہار

مورخہ: 20 جون 2020ء

قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے جامعہ بنوریہ کراچی کے مہتمم اعلیٰ مفتی محمد نعیم کے انتقال پر دلی افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے، انھوں نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ مفتی محمد نعیم ایک پڑھے لکھے عالم دین تھے انہوں نے بین المسالک اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے قابل تحسین خدمات انجام دیں، انھوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کی خدمت دین قبول فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری اور ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور نے مفتی محمد نعیم کے انتقال پر دلی افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے اور ان کے انتقال کو دینی علمی حلقوں کے لیے ایک بڑا نقصان قرار دیا ہے، تحریک منہاج القرآن کے راہنماؤں نے دعا کی اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔

تبصرہ

Top