عدنان جاوید مرحوم کی پہلی برسی کے موقع پر مرکزی سیکرٹریٹ میں قرآن خوانی کی تقریب

مورخہ: 30 جون 2020ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین نے کہا ہے کہ جو صرف اپنے لئے جیتے ہیں ان کا ذکر موت کے ساتھ ہی ختم ہو جاتا ہے اور جو دوسروں کے لئے جیتے ہیں مرنے کے بعد بھی زندہ رہتے ہیں، دنیا کی زندگی عارضی ہے، اچھے اعمال اور اچھی ساکھ انسان کا اصل اثاثہ ہے، کسی ادارے کے ساتھ وفاداری کا معیار یہ ہے کہ انسان فرض شناسی کا مظاہرہ کرے اور اپنی بہترین پیشہ وارانہ صلاحتیں بروئے کار لائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر فنانس مرحوم عدنان جاوید کی پہلی برسی کے موقع پر کیا، انہوں نے عدنان جاوید کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے نہ صرف آخری سانس تک منہاج القرآن انٹرنیشنل کی خدمت کی بلکہ ایک بہترین ٹیم بھی تیار کی جو آج انہی کے انداز میں خدمت انجام دے رہی ہے، انہوں نے دعا کی کہ اللہ رب العزت عدنان جاوید کے درجات بلند فرمائے۔

عدنان جاوید مرحوم کی پہلی برسی کے موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ میں قرآن خوانی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں سینئر رہنماؤں نے شرکت کی اور عدنان جاوید مرحوم کے درجات کی بلندی اور بخشش کے لئے دعا کی، رہنماؤں نے عدنان جاوید مرحوم کی خدمات پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا، اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور، علامہ رانا محمد ادریس جواد حامد، حاجی امداد اللہ قادری، سید الطاف حسین شاہ، سید امجد علی شاہ، میاں زاہد اسلام، رانا فیاض، عارف چودھری، علامہ لطیف مدنی، ڈاکٹر علی وقارقادری، عبدالرحمن، راجہ زاہد محمود، حافظ غلام فرید، قاری ریاست علی چدھڑ، عرفان یوسف، قاری اللہ بخش نقشبندی، امتیاز اعوان، میاں طاہر یعقوب، سعید شاہ، و دیگر رہنما شریک ہیں۔

تبصرہ

Top