ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور کا بھکر اور لودھراں میں قائدین و کارکنان تحریک کے عزیز و اقارب کی وفات پر انکے اہل خانہ سے اظہار تعزیت

تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے کلور کوٹ ضلع بھکر اور لودھراں کے دورہ کے موقع پر تحریک منہاج القرآن و جملہ فورمز کے قائدین و کارکنان کے عزیز و اقارب کی وفات پر انکے اہل خانہ سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ہے۔ انہوں نے ڈاکٹر انور میروی مرحوم، حکیم محمد ارشد خان مرحوم، صابر خان کے بھائی، ملک منیر کے والد، کلول شریف کلور کوٹ ضلع بھکر میں پیر غلام مصطفیٰ چشتی کے بھائی، اسیر انقلاب وقار ظفر کے والد اور اسیر انقلاب عبدالحمید اولکھ کے والد کی وفات پر انکے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔

تبصرہ

Top