ڈاکٹر اے ڈی طاہر کو پی ایچ۔ ڈی (Ph.D) کی تکمیل پر مبارکباد

جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے فاضل ڈاکٹر اللہ دتہ طاہر نے پنجاب یونیورسٹی سے Ph.D مکمل کر لی ہے اور ڈیپارٹمنٹ آف اکنامکس پنجاب یونیورسٹی نے ان کی ڈگری کی منظوری دے دی ہے۔ ان کے تحقیقی مقالہ کا موضوع ’’Macroeconomics Instability and Social Development in Developing Countries: A Panel Data Analysis‘‘ تھا۔ ڈاکٹر اے ڈی طاہر جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے سیشن 2001 کے فاضل ہیں اور گورنمنٹ کالج ٹاؤن شپ لاہور میں اسسٹنٹ پروفیسر ہیں۔ ڈاکٹر اے ڈی طاہر کا شمار جامعہ ہونہار طلباء میں ہوتا ہے۔ انہوں نے پی سی ایس کے امتحان میں پہلی پوزیشن حاصل کر رکھی ہے۔

اس اعلیٰ تعلیمی اعزاز پر بانی و سرپرستِ اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری، چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے ڈاکٹر اے ڈی طاہر کو مبارکباد دی ہے۔ علاوہ ازیں صدر منہاجین ڈاکٹر نعیم انور نعمانی، مرکزی قائدین تحریک منہاج القرآن، جامعہ اسلامہ منہاج القرآن کے پرنسپل اور اساتذہ، فرید ملت ریسرچ انسٹیٹوٹ کے اسکالرز، جملہ منہاجینز، ملک اور بیرونِ ملک سے رفقا و وابستگان اور عہدیداران تحریک نے ڈاکٹر اے ڈی طاہر کی پی ایچ ڈی کی تکمیل پر اظہارِ مسرت کیا ہے اور ان کو مبارکباد پیش کی ہے۔

تبصرہ

Top