منہاج القرآن کی مجلس عاملہ کا اجلاس، مرکزی رہنماؤں نے 3 سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کی

لاہور (5 ستمبر 2020) تحریک منہاج القرآن کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں نائب صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان، ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور، جملہ نائب ناظمین اعلیٰ، ناظمین، سربراہان شعبہ جات اور ممبران مجلس عاملہ نے شرکت کی اور اپنے اپنے شعبہ جات کی تین سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ اجلاس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے ویژن کے مطابق زندگی کے ہر شعبہ میں دینی، سماجی، فلاحی خدمات انجام دینے اور پاکستان کو علم و امن کا گہوارہ بنانے کا عزم کیا گیا۔

بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان اور خرم نواز گنڈاپور نے ابتدائی بریفنگ دی اور کہا کہ منہاج القرآن پاکستان کی واحد بین الاقوامی، اصلاحی، فلاحی اور دینی تحریک ہے جسکی تنظیمی شاخیں دنیا کے 100 ممالک میں موجود ہیں۔ منہاج القرآن نے انتہا پسندی اور دہشتگردی کے خلاف رول ماڈل کردار ادا کیا ہے اور اسلام کے امن، محبت اور اخوت والے پیغام کو فروغ دیا ہے اور اسلام کے چہرے پر انتہا پسندی کا داغ لگانے کی جو مذموم کوششیں ہو رہی تھیں اپنے اصلاحی اور علمی، تحقیقی کردار سے اس کارد کیا ہے۔ رہنماؤں نے کہا کہ منہاج القرآن واحد تحریک ہے جو دینی، دعوتی امور کے ساتھ ساتھ فلاح عامہ کےلئے اپنا شاندار کردار ادا کر رہی ہے جس میں غریب بچیوں کی شادیاں، وسیلہ روزگار سکیم، قابل ذکر ہیں۔

منہاج یونیورسٹی لاہور کے وائس چانسلر ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد نے مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ منہاج یونیورسٹی نے کورونا وائرس کی وباء کے دوران یونیورسٹی کے کسی ایک ملازم کو بھی نوکری سے برخاست نہیں کیا، طلبہ کو 30 ملین روپے کی رعائت دی۔ منہاج یونیورسٹی نجی شعبے کی تیزی سے ترقی کرنے والی یونیورسٹی ہے۔

شرکائے اجلاس نے منہاج القرآن کے عالمگیر مؤثر کردار پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور تعلیمی شعبہ میں بے مثال کاکردگی پر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کو خراج تحسین پیش کیا۔

اجلاس میں بریگیڈئیر (ر) اقبال احمد خان، خرم نواز گنڈاپور، انجینئر محمد رفیق نجم، رانا محمد ادریس، سردار شاکر مزاری، احمد نواز انجم، جی ایم ملک، ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی، نور اللہ صدیقی، سید امجد علی شاہ، مظہر محمود علوی، مرزا جنید، عرفان یوسف، عارف چوہدری، سدرہ کرامت، کرنل (ر) محمد مبشر، علامہ میر آصف اکبر، پروفیسر محمد سلیم چوہدری، حافظ محمد وقاص نے اپنے اپنے شعبہ جات اور زونز کی کارکردگی رپورٹ مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں پیش کی۔ اجلاس کے اختتام پر حالیہ تباہ کن بارشوں میں جاں بحق ہونیوالے شہریوں کی بخشش کی دعا کی گئی۔

تبصرہ

Top