مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے 26 ویں یوم تاسیس کی عظیم الشان تقریب

منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے 26 ویں یوم تاسیس کی عظیم الشان تقریب، چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، خلیل الرحمٰن قمر، عرفان یوسف کا خطاب

Mustafavi Students Movement Foundation Day 2020

لاہور (6 اکتوبر 2020) مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے 26 ویں یوم تاسیس کے موقع پر منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے 26 ویں یوم تاسیس پر مرکزی صدر عرفان یوسف اور ان کی پوری ٹیم اور تنظیم کو مبارک باد دیتا ہوں، بلاشبہ یہ ایک تاریخی موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کا بطور تنظیم 26 سال قبل بیج بونے والے اور اس بیج کو تن آور درخت میں تبدیل کرنے والی ایم ایس ایم کی سابقہ اور موجودہ قیادت اور اس کے عظیم کارکنان سبھی مبارک باد کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان اپنے اندر تین اوصاف علم، کردار اور تحریک جمع کر لیں تو ان کا تعارف اور شناخت مصطفوی ہو جاتی ہے، مصطفوی کردار صراط مستقیم کا راستہ ہے۔ انہوں نے منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں یوم تاسیس کی تقریب میں شرکت کرنے والے سندھ، خیبر پختون خواہ، کشمیر، گلگت بلتستان، بلوچستان، جنوبی پنجاب، سنٹرل پنجاب، شمالی پنجاب کے طلباء راہنماؤں اور کارکنان کو خوش آمدید کہا اور کہا کہ آج پاکستان کے سارے رنگ اور خوشبوئیں منہاج القرآن کے آنگن میں جمع ہیں اور پاکستان بھر کے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے نوجوانوں نے ایک جگہ جمع ہو کر پوری قوم کو اتحاد اور یکجہتی کا پیغام دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام دامت برکاتہم العالیہ نے کردار سازی کے جن عظیم مقاصد کے حصول کے لیے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے قیام کی اجازت دی تھی الحمدللہ وہ مقاصد پورے ہوئے ہیں، انہوں نے کہا کہ جو علم، طہارت کی راہ پر ہے، عجزو انکساری کا پیکر اور وفا کا استعارہ ہے وہ مصطفوی ہے۔

Mustafavi Students Movement Foundation Day 2020

معروف دانشور، ادیب ڈرامہ نویس خلیل الرحمٰن قمر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کرپٹ افراد کو گالی دینے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا ایسی گالیاں وہ صبح سے شام تک سنتے ہیں انہیں فرق اس وقت پڑے گا جب انہیں ان کے جرائم پر گریبان سے پکڑ کر گلیوں میں گھسیٹا جائے گا، میں یہ سوچ کر حیرت زدہ رہ جاتا ہوں کہ جس قوم کا آدھا ملک ان سے چھین لیا گیا ہو وہ قہقہے کیسے لگا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ڈاکٹر طاہرالقادری کو سنا اور حیرت زدہ رہ گیا اور خوشی ہوئی کہ اس گئے گزرے دور میں علم سے محبت کرنے والی ایک شخصیت ہم میں موجود ہے، ڈاکٹر طاہرالقادری کا علم و فہم عطا ہے اور جس پر اللہ کی عطا ہو اسے آپ بھی مان لو اس سے جھگڑو مت۔ انہوں نے کہا میں زندگی میں کبھی کسی سے متاثر نہیں ہوا اور متاثر ہونے سے روکتا بھی ہوں مگر ایک گھنٹہ قابل احترام ڈاکٹر طاہرالقادری سے ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی اور میں مبہوت ہو کر رہ گیا، ان کے علم، دلیل، گفتگو کے قرینے اور یادداشت نے مجھے بہت متاثر کیا، میرے دل سے دعا نکلتی ہے کہ اللہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی عمر دراز کرے، ڈاکٹر طاہرالقادری اکلوتے ہیں جو مسلک سے بالا ہوکر دین کی خدمت کر رہے ہیں، میری دعا اور آرزو ہے کہ میری جلد ڈاکٹر طاہرالقادری سے ملاقات ہو۔

یوم تاسیس کی تقریب سے فرحان عزیز، میاں عنصر محمود، مصباح النور، عمران بھٹی، رانا احسن نثار، فہدسردار، میر احسن منیر، علی قریشی، عطا المصطفی، فراز ہاشمی، اخلاق حسین، سید بلال حسین، قرۃ العین فاطمہ، حسن علی نے خطاب کیا۔

Mustafavi Students Movement Foundation Day 2020

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر عرفان یوسف نے تمام راہنماؤں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن علم، امن، دلیل، رواداری، اعتدال اور اتحاد امت کی پیامبر ہے، شیخ الاسلام کے اس زمانے کو غنیمت جانئے ایک وقت آئے گا لوگ فخر سے کہیں گے میں نے شیخ الاسلام کے زمانے کو دیکھا ہے، جو اس دنیا میں آیا ہے اسے جانا ہے بس ہم ویسے بن جائیں جیسے ہمارے قائد چاہتے ہیں، شیخ الاسلام اپنے کارکنان سے کچھ نہیں مانگتے وہ صرف ایک تقاضا کرتے ہیں کہ اسلام کے سچے اور کھرے پیروکار بن جائیں، دلوں کو عشق مصطفیٰ ﷺ کی شمع سے روشن کر لیں اور نمازوں کو اپنی روزانہ کی زندگی میں داخل کر لیں اپنے ظاہر اور باطن کو پاکیزہ بنا لیں۔ انہوں نے کہا ایم ایس ایم کردار سازی اور قول و فعل کے تضاد کے خاتمے کی تحریک ہے۔

تقریب میں نائب ناظم اعلیٰ میڈیا افیئرز نوراللہ صدیقی، جواد حامد، راجہ زاہد محمود، مظہر محمود علوی، شاہد لطیف، سعید عالم، سدرہ کرامت، قرۃالعین، انیلا الیاس، ام حبیبہ اسماعیل شریک تھیں۔ تقریب کے اختتام پر کیک کاٹا گیا اور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے دعا کی گئی۔

Mustafavi Students Movement Foundation Day 2020

Mustafavi Students Movement Foundation Day 2020

Mustafavi Students Movement Foundation Day 2020

Mustafavi Students Movement Foundation Day 2020

Mustafavi Students Movement Foundation Day 2020

تبصرہ

Top