تحریک منہاج القرآن راجن پور کے عہدیداران کے لیے ’لیڈرشپ ڈویلپمنٹ ورکشاپ‘ کا انعقاد

نظامتِ تربیت تحریک منہاج القرآن کے زیرِ اہتمام 11 اکتوبر 2020ء تحریک منہاج القرآن راجن پور کے ضلعی اور صوبائی حلقہ جات کے عہدیداران و ذمہ داران اور تنظیمات کے لیے ’تنظیمی تربیتی اور لیڈر شپ ڈویلپمنٹ ورکشاپ‘ کا انعقاد کیا گیا۔ تحریک کے تمام فورمز کے عہدیداران و ذمہ داران نے بھرپور شرکت کی۔

ورکشاپ میں تحریک منہاج القرآن و پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی رہنما سردار شاکر مزاری اور راجہ زاہد محمود خصوصی طور پر شریک ہوئے۔ مرکزی نظامتِ تربیت کے پروفیسر محمد سلیم احمد چوہدری، علامہ غلام مرتضی علوی اور محمد منہاج الدین قادری نے شرکاء کو تربیتی لیکچرز دیئے۔

ورکشاپ کے اختتام پر تحریک منہاج القرآن راجن پور کی طرف سے شعبہ تنظیمی و تربیت نظامتِ تربیت اور راجن پور کی پی پی حلقہ جات کی تنظیمات کو خصوصی شیلڈز دی گئیں۔

تبصرہ

Top