تحریک منہاج القرآن کی 37 ویں عالمی میلاد کانفرنس 2020

تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام مینار پاکستان کے گراؤنڈ میں منعقدہ 37 ویں عالمی میلاد کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ حضور نبی اکرم نبی آخرالزمان صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیغمبر امن و سلامتی اور رحمۃ للعالمین ہیں، انہوں نے انسانیت کو اخوت، محبت، اعتدال اور رواداری کی تعلیم دی، میں اہانت آمیز کارٹونوں کی اشاعت کے خلاف اقوام متحدہ سمیت دنیا کے تمام سربراہان مملکت کو خط لکھوں گا، ہر مذہب میں پیغمبران خدا کی اہانت ایک جرم اور گناہ ہے، انہوں نے عالمی میلاد کانفرنس کے ہزاروں شرکاء کے ہمراہ ایک منٹ کیلئے کھڑے ہوکر خاکوں کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا اور تمام مسالک کے علماء اور دیگر مذاہب کے نمائندوں کو منہاج القرآن کی میلاد کانفرنس میں خوش آمدید کہا۔

عالمی میلاد کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ادارہ تعلیمات اسلامیہ کے بانی و سربراہ معروف عالم دین مذہبی شخصیت سید ریاض حسین شاہ نے کہا کہ اسلام کی پرامن تعلیمات اور فروغ عشق مصطفیﷺ کے حوالے سے جو قرض امت پر تھا اسے ڈاکٹر طاہرالقادری نے ادا کرنے کی کامیاب کوشش کی ہے، آج اگر گلی گلی اور نگر نگر میں یارسول اللہ ﷺ کے نعرے سنائی دے رہے ہیں تو یہ دراصل ڈاکٹر طاہرالقادری کے سینے میں موجود علم و عرفان کا نور ہے جو لاکھوں، کروڑوں لوگوں کو فیض یاب کر چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر صاحب اللہ نے آپ کو علم، حلم اور حسن تکلم سے نوازا ہے، آپ اہانت آمیز خاکوں پر پوری دنیا کے سربراہان کو خط لکھ کر اس سنگینی پر ان کی توجہ مبذول کروائیں یہ عمل سنت رسول ﷺ بھی ہے، ہو سکتا ہے کہ اس نبوی عمل سے جو آج دشمن ہیں وہ کل دوست بن جائیں اور اسلام مخالف جذبات کی تہہ تک جائیں تاکہ صحیح حکمت عملی وضع کرنے میں مدد مل سکے۔ انہوں نے شاندار عالمی میلاد کانفرنس کے انعقاد پر ڈاکٹر طاہرالقادری اور ان کے جملہ قائدین و کارکنان کو مبارکباد دی۔

امیر متحدہ جمعیت اہل حدیث سید ضیاء اللہ شاہ بخاری نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر صاحب ہم آپ کے علم، بصیرت اور فراست کے قائل ہیں، آپ اہانت آمیز خاکوں کے معاملے میں اپنا علمی کردار ادا کریں اور فرانس کے بے شعور انسان کو متنبہ کریں کہ وہ اپنے ملک کا بیڑہ غرق نہ کرے، جو بھی رسول اللہ ﷺ کی بے حرمتی کرتا ہے وہ اپنے پاؤں پر خود کلہاڑی مارتا ہے، میرے آقاﷺ کی حرمت کا محافظ عرش والا رب خود ہے، انہوں نے کہا کہ حضور نبی اکرم ﷺ کا فرمان ہے کہ جو شخص بھی مجھے خواب میں دیکھے گا اس کو یقین کرنا چاہیے کہ اس نے مجھے ہی دیکھا ہے کیونکہ شیطان میری مثل نہیں بن سکتا، جب شیطان نبی کی مثل نہیں بن سکتا تو کارٹون بنانے والے شیطان کے چیلے ایسا کیسے کر سکتے ہیں؟ جو بھی رحمۃ للعالمین کی شان میں گستاخی کرے گا ضرور سزا پائے گا، ہم علم، دلیل، بصیرت اور فراست کے ساتھ ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیادت میں اس کا جواب دے کر چھوڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن اور ڈاکٹر طاہرالقادری نے امت کوامن، محبت، اعتدال اور رواداری کا راستہ دکھایا ہے۔

چیئرمین اتحاد امت علامہ محمد امین شہیدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی ذات اقدس اور ناموس کی حفاظت کے لئے پوری امت متحد اور یکجا ہے، عشق رسول ﷺ کے اظہار میں کوئی گورا کالا نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ دو تہذیبوں کے درمیان جنگ چھڑی ہوئی ہے، ایک طرف نبی کریم ﷺ کی دی ہوئی تہذیب اور اسلام کا دیا ہوا کلچر ہے، دوسری طرف مغرب کی مادر پدر آزاد تہذیب اور کلچر ہے، مغرب کا سرمایہ دارانہ نظام آخری سانسیں لے رہا ہے اور مغرب نبی کریم ﷺ کی دی ہوئی تہذیب سے سہما ہوا ہے کیونکہ ان کے اپنے لوگ بے سکونی کا شکار ہیں اور یورپ میں اسلام تیزی سے پھیل رہا ہے جس کا غصہ وہ اوچھے انداز سے نکال رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ اسلام کو بدنام کرنے کے لئے کبھی طالبان، کبھی داعش تشکیل دی جاتی ہے اور کبھی بوکوحرام کے شوشے چھوڑے جاتے ہیں، مغرب یہ تاثر دینا چاہتا ہے کہ اسلام انتہا پسندی اور دہشت گردی کا مذہب ہے، یہ اپنی ان ناپاک کوششوں میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔ انہوں نے عالمی میلاد کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر ڈاکٹر طاہرالقادری اور جملہ رہنماؤں کو مبارکباد دی۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر محمد حسین محی الدین قادری، خرم نوازگنڈاپور نے مہمانوں کو عالمی میلاد کانفرنس میں خوش آمدید کہا، عالمی میلاد کانفرنس سے خرم نواز گنڈا پور، محمد رضی نیازی، ریورنڈ ڈاکٹر مجید ایبل، سردار بھوپال سنگھ چاولہ، پنڈت مانگت رام شرما، رتن لال آریہ، مظہر محمود علوی، سدرہ کرامت، عرفان یوسف نے خطاب کیا۔ سٹیج پر چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری قادری، سید احمد مسعود دیوان، راجہ زاہد محمود، حافظ غلام فرید، جواد حامد و دیگر بیٹھے ہیں۔

سینئر ریسرچ سکالر عین الحق بغدادی نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی نئی شائع ہونے والی کتب کا تعارف پیش کیا۔ اقلیتی راہنماؤں نے توہین آمیز خاکوں کی مذمت کی اور کہا کہ یہ امن عالم کے خلاف ایک سازش ہے، مختلف مذاہب کے نمائندوں نے کہا کہ اس نوع کی اہانت کی اجازت دنیا کا کوئی مذہب نہیں دیتا۔

بین الاقوامی شہرت یافتہ ثنا خوان مصطفی ﷺ حافظ مرغوب احمد ہمدانی، اختر حسین قریشی، پروفیسر عبدالرؤف احمد روفی، تسلیم احمد صابری، افضل نوشاہی، حمزہ نوشاہی، شہزاد برادران نے خوبصورت آواز میں نعتیں پیش کیں۔ خواتین اور بچوں نے کبوتر اور غبارے چھوڑ کر ولادت مصطفی ﷺ پر اپنی مسرت کا اظہار کیا۔ عالمی میلاد کانفرنس رات 9 بجے سے لے کر صبح ساڑھے 4 بجے تک جاری رہی۔ تقریب کے اختتام پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا اور درود و سلام کے ورد کے ذریعے ولادت مصطفیٰ ﷺ کی خوشی منائی گئی۔

International-Mawlid-un-Nabi-Conference-2020

International-Mawlid-un-Nabi-Conference-2020

International-Mawlid-un-Nabi-Conference-2020
میلاد کانفرنس کے شرکاء اہانت آمیز خاکوں اشاعت پر کھڑے ہوکر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرتے ہوئے احتجاج کر رہے ہیں

International Mawlid-un-Nabi Conference 2020

International Mawlid-un-Nabi Conference 2020

International-Mawlid-un-Nabi-Conference-2020

International-Mawlid-un-Nabi-Conference-2020

International-Mawlid-un-Nabi-Conference-2020


پیر سید ریاض حسین شاہ کا عالمی میلاد کانفرنس سے خطاب

سینئر وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین علامہ محمد امین شہیدی عالمی میلاد کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کر رہے ہیں

صدر متحدہ جمعیت اہل حدیث پاکستان علامہ سید ضیاء اللہ شاہ بخاری عالمی میلاد کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کر رہے ہیں

ناطم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور عالمی میلاد کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کر رہے ہیں

ریسرچ سکالر عین الحق بغدادی عالمی میلاد کانفرنس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی نئی آنے والی کتب کا تعارف پیش کررہے ہیں

معروف نقیب صاحبزادہ تسلیم احمد صابری اپنے خوبصورت اور مخصوص انداز میں حضور سرور کونین ﷺ کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کر رہے ہیں

ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا عالمی میلاد کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے

عالمی میلاد کانفرنس میں پنڈت مانگت رام شرما، سردار بھوپال سنگھ چاولہ اور ریورنڈ ڈاکٹر مجید ایبل گفتگو کر رہے ہیں

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے صدر عرفان یوسف عالمی میلاد کانفرنس کے موقع پر شرکاء سے خطاب کر رہے ہیں

عالمی میلاد کانفرنس کے شرکاء سے منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی صدر مظہر محمود علوی خطاب کر رہے ہیں

ناظمہ منہاج القرآن ویمن سدرہ کرامت عالمی میلاد کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کر رہی ہیں

ثناء خوان پروفیسر عبدالروف روفی، اختر حسین قریشی، مرغوب ہمدانی، افضل نوشاہی، شہزاد برادران، بلالی برادران اور دیگر

International Mawlid-un-Nabi Conference 2020

International Mawlid-un-Nabi Conference 2020

International Mawlid-un-Nabi Conference 2020


تحریک منہاج القرآن کی 37ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان لاہور، پنڈال کے فضائی مناظر

International Mawlid-un-Nabi Conference 2020

تبصرہ

Top