قدوۃ الاولیاء حضور پیر سیدنا طاہر علاؤالدین القادری الگیلانی البغدادی کے یوم ولادت پر دعائیہ تقریب کا انعقاد

تحریک منہاج القرآن کے روحانی سرپرست شہزادہ غوث الوریٰ قدوۃ الاولیاء حضور پیر سیدنا طاہر علاؤالدین القادری الگیلانی البغدادی رحمۃ اللہ علیہ کے یوم ولادت کے موقع پر مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ اس عظیم الشان روحانی تقریب میں جی ایم ملک، راجہ زاہد محمود، قاضی فیض الاسلام، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز شہزاد رسول قادری، حاجی محمد اسحق، حافظ عابد بشیر، الیاس ڈوگر، عارف چوہدری سمیت تحریک منہاج القرآن، بزم قادریہ کے رہنماؤں اور عقیدت مندوں نے شرکت کی۔

تقریب میں حضور پیر سید نا طاہر علاؤالدین القادری الگیلانی البغدادی رحمۃ اللہ علیہ کے یوم ولادت کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا۔ اس موقع پر ملکی سلامتی و خوشحالی کیلئے دعا کی گئی۔ روحانی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ حضور سیدنا طاہر علاؤالدین القادری الگیلانی رحمۃ اللہ علیہ نے تجدید دین، تصوف کے احیاء اور اصلاح معاشرہ کیلئے عالمگیر سطح پر جو کاوشیں کی ہیں اس نے لاکھوں مسلمانوں کی زندگیاں بدل دی ہیں اور انہیں دین اسلام کا سچا خادم بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کریم ہمیں حضور پیر سیدنا طاہر علاؤالدین القادری الگیلانی کے فیوض و برکات سے مستفیض فرمائے۔

اس سے پہلے چئیرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے ٹاون شپ بغداد ٹاون میں قدوۃ الاولیاء حضور سیدنا طاہر علاؤالدین االقادری الگیلانی البغدادی رحمۃ اللہ علیہ کے مزار اقدس پر حاضری دی۔ اس موقع پر مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی، ناظم امور خارجہ جی ایم ملک، راجہ زاہد محمود، حاجی منظور حسین مشہدی، کرنل ر مبشر احمد اور دیگر قائدین بھی آپ کے ساتھ تھے۔

تبصرہ

Top