شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ممانی جان اور علی وقار قادری کی والدہ ماجدہ وصال فرما گئیں

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ممانی جان اور علی وقار قادری (ڈائریکٹر لارل ہوم سکولز، MES) کی والدہ ماجدہ بقضائے الہی وصال فرما گئی ہیں (إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ)۔

چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین نے شب ساڑھے 9 بجے مرکزی سیکرٹریٹ میں نماز جنازہ پڑھائی۔ صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، ناظم ایڈمن جواد حامد، انجینئر رفیق نجم، تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین، سٹاف ممبران اور کالج آف شریعہ سے اساتذہ و طلباء نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ نماز جنازہ کے بعد صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے دعا کرائی۔

تبصرہ

Top