علامہ پیر سید ریاض حسین شاہ سے منہاج القرآن علماء کونسل کے وفد کی ملاقات

منہاج القرآن علماء کونسل کے وفد نے اداراہ تعلیمات اسلامیہ راولپنڈی کے سربراہ علامہ پیر سید ریاض حسین شاہ سے ملاقات کی، وفد نے عالمی میلاد کانفرنس میں خصوصی شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب تحفہ میں دیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ پیر سید ریاض حسین شاہ نے کہا کہ اتحاد اہل سنت کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، یزیدیت اور خارجیت کے تدارک کے لئے حسینی فکر کے علماء کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونا ہوگا، انہوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علمی، تحقیقی خدمات کو سراہا اور کہا کہ لادینیت، خارجیت اور فرقہ واریت کے خلاف انہوں نے نسل نو کے لئے بے مثال تحریری، تقریری کام کیا ہے، موجودہ دور میں اخلاقیات کا جنازہ نکل چکا ہے، بعض حادثاتی جماعتوں اور ان کے قائدین اہل سنت کے محبت، آداب اور شائستگی والے علمی رویے کی بجائے انتہا پسندی، بداخلاقی اور نفرت کو فروغ دے رہے ہیں۔ ایسے حالات میں اہل سنت کے سنجیدہ فکر علماء و مشائخ کو باہمی اتحاد و اتفاق اور موثر رابطہ کے ذریعے دین کی اصل تعلیمات کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

وفد میں علامہ مفتی امداد اللہ قادری صدر منہاج القرآن علماء کونسل، علامہ میر آصف اکبر قادری ناظم منہاج القرآن علماء کونسل، مفتی غلام اصغر صدیقی صوبائی صدر، علامہ خلیل احمد حنفی ناظم لاہور، علامہ محمد عثمان سیالوی ناظم رابطہ اور علامہ بہاؤالدین شامل تھے۔

pir riaz hussain shah

pir riaz hussain shah

pir riaz hussain shah

تبصرہ

Top