ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی سید امجد علی شاہ سے تعزیت

چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادرینےمنہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے کنٹری ڈائریکٹر سید امجد علی شاہ سے ان کی والدہ محترمہ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی بھی کی۔

سید امجد علی شاہ کی والدہ محترمہ کا انتقال گزشتہ دنوں پشاور میں ہوا تھا۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ والدہ کا انتقال بہت بڑا اور گہرا صدمہ ہے، اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین

تبصرہ

Top