مرکزی قائدین کے مرحومین کے لیے قرآن خوانی و دعائیہ تقریب

تحریک منہاج القرآن کی مرکزی ’’جامع مسجد شیخ الاسلام‘‘ ماڈل ٹاؤن میں مرکزی قائدین کے مرحومین کے لیے قرآن خوانی و دعائیہ تقریب منعقد ہوئی۔ پروگرام میں چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے شرکت کی۔

دعائیہ تقریب میں والدہ محترمہ ڈاکٹر نعیم انور نعمانی صدر منہاجینز کواڈینیشن کونسل، والدہ محترمہ سید امجد علی شاہ کنٹری ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن، والدہ محترمہ علی وقار قادری ڈائریکٹر لارل ہوم سکولز، ڈائریکٹر منہاج ٹی وی احسن ارشاد کی والدہ محترمہ اور قاضی فیض الاسلام کے ماموں جان کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کی گئی۔

دعائیہ تقریب میں منہاج القرآن سیکرٹریٹ جملہ شعبہ جات کے سربراہان اور سٹاف ممبران نے شرکت کی۔ آخر میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے مرحومین کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر انہوں نے نعیم انور نعمانی، سید امجد علی شاہ، علی وقار قادری، احسن ارشاد، قاضی فیض الاسلام سے اظہار تعزیت بھی کیا۔

تبصرہ

Top