ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کے آفیشل یوٹیوب چینل کے 1 لاکھ سبسکرائبرز مکمل، ’’سِلوَر بٹن‘‘ موصول

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کے آفیشل یوٹیوب چینل www.youtube.com/Drhussainqadri کو ایک لاکھ سبسکرائبرز مکمل کرنے پر یوٹیوب کی طرف سے سلور بٹن موصول ہو گیا۔ منہاج یونیورسٹی لاہور میں منعقدہ تقریب کے دوران ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے یوٹیوب کا سلور بٹن ’’اَن باکس‘‘ کیا۔ اس موقع پر منہاج انٹرنیٹ بیورو کے ڈائریکٹر عبدالستار مہناجین، مرکزی سوشل میڈیا کوارڈینیٹر شہباز طاہر، صاحبزادہ محمد قاسم اور سوشل میڈیا ٹیم کے دیگر اراکین بھی موجود تھے۔

مرکزی سوشل میڈیا ٹیم نے سلور بٹن ملنے پر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کو خصوصی مبارکباد بھی پیش کی۔ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا آفیشل یوٹیوب چینل سال 2020ء میں باقاعدہ لانچ ہوا تھا۔

تبصرہ

Top