منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے وفد کی ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ملاقات

dr hassan qadri

منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے سیکرٹری جنرل طاہر ارشد اور ناظم مالیات اعظم جاوید پر مشتمل وفد نے چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ماڈل ٹاؤن میں القادریہ ہاؤس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے تنظیمی کارکردگی کے حوالے سے بتایا۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے تنظیمی کام کو سراہا اور فلاحی و تعلیمی سرگرمیوں کیساتھ منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کی کمیونٹی سروس بارے بھی ہدایات بھی دیں۔

اس سے پہلے طاہر ارشد اور اعظم جاوید نے تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور سے بھی ملاقات کی۔ وفد نے مرکز آمد پر مرکزی سیکرٹریٹ کے مختلف شعبہ جات، ٹاؤن شپ میں منہاج یونیورسٹی لاہور اور آغوش آرفن کیئر ہوم کا بھی وزٹ بھی  کیا۔

dr hassan qadri

dr hassan qadri

dr hassan qadri

dr hassan qadri

تبصرہ

Top