ناظم سیکرٹریٹ جواد حامد کی رہائش گاہ پر ضیافت میلاد کا انعقاد

تحریک منہاج القرآن کے ناظم سیکرٹریٹ جواد حامد نے اپنی رہائش گاہ پر سالانہ ضیافت میلاد کا انعقاد کیا، جس میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ پروگرام میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، منہاج ویلیفئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر امجد علی شاہ، ایم ایس ایم کے صدر عرفان یوسف اور دیگر مرکزی قائدین نے بھی محفل میں شرکت کی۔

پروگرام میں تلاوت و نعت کے بعد ثناء خواں الحاج اختر حسین قریشی، محمد افضل نوشاہی، ہمزہ نوشاہی اور دیگر نے نعت خوانی کی۔ آخر میں چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے دعا کرائی، جس کے بعد شرکاء کو ضیافت پیش کی گئی۔

تبصرہ

Top